رسائی کے لنکس

شمالی و جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات


最佳女主角奖入围者(美国之音国符拍摄)
最佳女主角奖入围者(美国之音国符拍摄)

جنوبی و شمالی کوریا کے وزرائے خارجہ کے درمیان گزشتہ تین برسوں میں پہلی بار ملاقات ہوئی ہے۔

جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی 'یون ہاپ' کے مطابق ہفتہ کو ہونے والی ملاقات انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں جاری جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم 'آسیان' کے تحت ہونے والے علاقائی فورم کے موقع پر ہوئی۔

جنوبی کوریا کے وزیرِ خارجہ کم سونگ ہوان اور ان کے شمالی ہم منصب پاک یو چْن کے درمیان ہونے والی اس مختصر ملاقات میں کی گئی گفتگو کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

اس سے قبل دونوں ممالک کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق سفارت کاروں نے بھی جمعہ کو ملاقات کی تھی جو دسمبر 2008 میں چھ فریقی مذاکرات کے ناکام ہو جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ تھا۔

جوہری معاملات سے متعلق جنوبی کوریا کے اعلیٰ ترین مذاکرات کار وی سنگ لیک نے اپنے شمالی ہم منصب یی رونگ ہو کے ساتھ بالی میں ہونے والے ملاقات کو "انتہائی تعمیری" قرار دیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملاقات کے بعد شمالی کوریا کے مذاکرات کار کا کہنا تھا کہ فریقین نے معطل مذاکرات کی بحالی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ پانچ برسوں میں دو بار جوہری ہتھیاروں کےتجربات کیے جانے کے بعد اس کے خلاف عالمی پابندیاں عائد کردی گئی تھیں جو ہنوز برقرار ہیں۔

جنوبی کوریا، امریکہ، روس، چین اور جاپان شمالی کوریا کے ساتھ چھ ملکی مذاکرات کی دوبارہ بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔ تمام چھ ممالک بالی میں جاری آسیان کی علاقائی کانفرنس میں بھی شریک ہیں۔

XS
SM
MD
LG