رسائی کے لنکس

پاکستان ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرے: اوباما


صدراوباما وائٹ ہاؤس میں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
صدراوباما وائٹ ہاؤس میں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

صدر نے کہا کہ امریکی عہدے دار کی رہائی کے لیے امریکہ پاکستان کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔ تاہم اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ بے حس نہیں کہ اُسے انسانی جان کے ضائع ہونےکا افسوس نہ ہو

امریکی صدر براک اوباما نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ زیرِ حراست امریکی سفارت کار کو فوری طور پر رہا کیا جائے، جِن پر الزام ہےکہ اُنھوں نےمبینہ ڈاکہ زنی کے واقعے میں ملوث دو پاکستانیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

مسٹر اوباما نے واشنگٹن میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ‘ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہے اورامریکہ کو توقع ہے کہ پاکستان بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرے گا۔’
صدر نے کہا کہ امریکی عہدے دار کی رہائی کے لیے امریکہ پاکستان کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔ تاہم اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ بے حس نہیں کہ اُسے انسانی جان کے ضائع ہونےپر افسوس نہ ہو۔

ڈیوس پر الزام ہے کہ اُنھوں نے گذشتہ ماہ لاہور میں دو پاکستانیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ ڈیوس نے یہ عمل ذاتی دفاع میں کیا جب مسلح افراد نے اُنھیں لوٹنے کی کوشش کی۔ پاکستانی پولیس نے سفارت کار پر سفاکانہ قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ پاکستانی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اِس کیس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔

اِس معاملے کے باعث امریکہ اور پاکستان کے مابین تناؤ زوروں پر ہے۔ متوقع طور پر، اپنے دورہٴ پاکستان کے دوران امریکی سینیٹرجان کیری پاکستانی عہدے داروں سے ڈیوس کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔ کیری، سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ ہیں اور 2009ء سے اب تک چار بار پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG