رسائی کے لنکس

امریکی صدر کا ایشیائی ممالک کا چھ روزہ دورہ


فائل
فائل

ایپک رہنماؤں کے اجلاس کے اختتام پر، وہ چین کا باقاعدہ سرکاری دورہ کریں گے، جس کی دعوت اُنھیں صدر ژی جِن پنگ نے دی ہے

صدر براک اوباما 10 سے 16 نومبر تک چین، برما اور آسٹریلیا کا دورہ کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کی 10 سے 12 تک وہ چین کے دورے پر ہوں گے، جہاں وہ ’ایشیا پیسیفک اکانامک کواپریشن(ایپک)‘ کے رہنماؤں کے ابتدائی اجلاس اور ایپک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ایپک رہنماؤں کے اجلاس کے اختتام پر، وہ چین کا باقاعدہ سرکاری دورہ کریں گے، جس کی دعوت اُنھیں صدر ژی جِن پنگ نے دی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 12 سے 14 نومبر تک وہ برما کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ’ایسٹ ایشیا سمٹ‘؛ امریکہ اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم میں شرکت کریں گے؛ جب کہ وہ برما کے صدر تھائن سین سے ایک باہمی ملاقات کریں گے۔

رنگون میں، 14 نومبر کو امریکی صدر ایک ’ٹاؤن ہال میٹنگ‘ میں شرکت کریں گے، جس میں ساؤتھ ایشیا کے نوجوان رہنماؤں کی تنظیم کے قائدین شریک ہوں گے؛ اور آنگ سان سوچی سے ملاقات کریں گے۔

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں، 15 اور 16 نومبر کو وہ ’جی 20‘ کے رہنماؤں کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور ایشیا پیسیفک میں امریکہ کے قائدانہ کردار کے بارے میں خطاب کریں گے۔

XS
SM
MD
LG