رسائی کے لنکس

سیلم شہزاد کے قتل سے کوئی تعلق نہیں: آئٍی ایس آئی


سیلم شہزاد کے قتل سے کوئی تعلق نہیں: آئٍی ایس آئی
سیلم شہزاد کے قتل سے کوئی تعلق نہیں: آئٍی ایس آئی

پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے پاکستانی صحافی کے قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے ، جب کہ کراچی میں سلیم شہزاد کی تدفین میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔

سید سلیم شہزاد کو بدھ کے روز کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کی نعش اسلام آباد سے تقریباً دو سو کلومیٹر کے فاصلےپر پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں منگل کے روز ملی تھی ۔ جب کہ وہ اس ہفتے کے شروع میں دوران سفر لاپتا ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہناہے کہ ان کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات موجود تھے۔

40 سالہ سلیم شہراد نےاپنے پیچھے تین بچے چھوڑے ہیں۔ وہ ہانگ کانگ میں قائم آن لائن اخبار ایشیا ٹائمز اور دوسری پبلیکینشز سے منسلک تھے۔

انہوں نے حال ہی میں اپنے ایک مضمون میں پاکستانی بحریہ اور القاعدہ کے درمیان مبینہ تعلق کا انکشاف کیا تھا۔

پاکستان میں انسانی حقرق کے ایک کارکن علی دیان حسن نے کہاہے کہ شہزاد نے انہیں بتایا تھا کہ پاکستان کے انٹیلی جنس ادارے ان کا پیچھا کررہے ہیں۔

بدھ کے روز آئی ایس آئی کے ایک عہدے دار نے، جنہوں نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی، کہا کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں کہ خفیہ ادارے نے شہزاد پرکوئی تشدد کیا تھا یا وہ اس کی ہلاکت میں کسی طرح بھی ملوث تھا۔

آئی ایس آئی نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کو بتایا کہ سلیم شہزاد کی آئی ایس آئی کے عہدے داروں سے آخری ملاقات پچھلے سال اکتوبر میں ہوئی تھی ، جس میں ان کی ایک رپورٹ پر بات چیت کی گئی تھی۔ خفیہ ایجنسی کا کہناہے کہ وہ ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی تھی۔

آئی ایس آئی کے عہدے دار نے کہا کہ سلیم شہزاد کے قتل کو ملک کی سیکیورٹی ایجنسی پر الزام تراشی اور اس کے خلاف تنقید کے لیے استعمال نہیں کیا جاناچاہیے۔

XS
SM
MD
LG