رسائی کے لنکس

چوہدری انوار الحق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے بلا مقابلہ وزیر اعظم منتخب


چوہدری انورالحق ، وزیر اعظم پاکستانی زیر انتظام کشمیر، فائل فوٹو
چوہدری انورالحق ، وزیر اعظم پاکستانی زیر انتظام کشمیر، فائل فوٹو

سیکرٹری اسمبلی نے بدھ کو رات گئے اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں بتایا کہ چوہدری انوار الحق کے مقابلے میں کسی نے امیدوار کی جانب سے کاغذات جمع نہیں کرائے گئے، اس لیے وہ بلامقابلہ وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں۔

نئے وزیر اعطم چوہدری انوارالحق اسمبلی کے اسپیکر تھے۔ نیا عہدہ سنبھالنے کے لیے وہ اسپیکر شپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں وزیر اعظم کے عہدے کے لیے گزشتہ کئی روز سے جوڑ توڑ جاری تھا۔

اس سے قبل پاکستانی کشمیر کے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو کشمیر کی ہائی کورٹ نے برطرف کر دیا تھا۔

فاورڈ بلاک بننے کے بعد اپنا وزیر اعظم منتخب کرانے کے لیے تحریک انصاف کے پاس مطلوبہ ووٹ نہیں تھے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ سرگرم ہو گئی۔ لیکن انہیں بھی مزید ووٹوں کی ضرورت تھی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس دوران چوہدری انوار الحق 12 ووٹوں کے ساتھ سامنے آئے اور پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے ساتھ پاور شیرنگ کا فارمولہ طے ہونے کے بعد ان کے کاغذات نامزدگی داخل کر ا دیے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف نے چوہدری انوارالحق کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا۔ چنانچہ بدھ کو نصف شب کے بعد منعقد ہونے والے اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں اسمبلی کے سیکرٹری نے ان کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کر دیا۔

(وی او اے)

XS
SM
MD
LG