رسائی کے لنکس

پاکستانیوں کی اکثریت دولت پر صحت کو ترجیح دیتی ہے، سروے


Smoke rises from the Yarrabin bushfire, burning out of control near Cooma, about 100 kilometers south of Canberra, Australia, January 8, 2013.
Smoke rises from the Yarrabin bushfire, burning out of control near Cooma, about 100 kilometers south of Canberra, Australia, January 8, 2013.

دنیا چاہے دولت کو کتنی ہی اہمیت کیوں نہ دیتی ہو، پاکستانیوں کی اکثریت کے نزدیک ان کی صحت اور خاندان دولت سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔

ایک حالیہ سروے کے نتیجے میں سامنے آنے والے اس انکشاف کے مطابق 82 فی صد پاکستانیوں کے نزدیک ان کی صحت اور خاندان سب سے زیادہ اہم ہے جبکہ صرف 8 فی صد پاکستانی اپنی زندگیوں میں دولت کو سب سے اہم قرار دیتے ہیں۔

عوامی رائے عامہ کے جائزوں کے معروف بین ا لاقوامی ادارے گیلپ کی پاکستانی شاخ کی جانب سے کیے گئے اس حالیہ سروے میں ملک بھر کی نمائندگی کرنے والے شماریاتی بنیادوں پر منتخب مرد وخواتین سے یہ رائے مانگی گئی تھی ان کے نزدیک زندگی میں کیا چیز سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

سروے کے نتائج کے مطابق 61 فی صد افراد نے صحت کو اپنے لیے سب سے زیادہ اہم قرار دیا جبکہ 21 فی صد افراد کا کہنا تھا کہ خاندان ان کیلیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ حیرت انگیز طور پر صرف 8 فی صد پاکستانیوں کیلیے دولت سب سے زیادہ اہم ہے جبکہ تعلیم کو سب سے زیادہ اہم قرار دینے والوں کی شرح بھی 8 فی صد ہے۔

سروے میں شامل دو فی صد افراد نے کوئی رائے نہیں دی۔

'گیلپ پاکستان' کے مطابق سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر کبھی لوگوں کو دو میں سے کسی ایک چیز کے انتخاب کا مرحلہ درپیش ہوا تو پاکستانیوں کی اکثریت اپنی صحت کو دولت پر ترجیح دے گی۔

ادارے کے مطابق سروے میں غلطی کے امکان کا تخمینہ شماریاتی طور پر مثبت/منفی 3-2 فی صد لگایا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG