رسائی کے لنکس

صدر پوٹن 2016 کی طاقت ور ترین شخصیت: فوربس میگزین


روسی صدر ولادی میر پوٹن (فائل فوٹو)
روسی صدر ولادی میر پوٹن (فائل فوٹو)

منتخب امریکی صدر اس فہرست میں نمایاں طور پر آگے بڑھے ہیں اور پچھلے سال کے اپنے نمبر 72 سے اس سال وہ دوسرے نمبر تک پہنچ گئے ہیں۔

روسی صدر ولادی میر پوٹن کو فوربس میگزین نے مسلسل چوتھے سال 2016 میں بھی دنیا کی سب سے طاقت شخصیت قرار دیا ہے۔

امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر رہے۔

کاروبار سے متعلق جریدے نے اپنی اشاعت میں لکھاہے کہ روس کے صدر نے اپنے ملک کے اثرورسوخ کا دائرہ دنیا کے تقریباً ہر کونے تک پھیلا دیا ہے۔

فوربس میگزین نے کہا ہے کہ 64 سالہ صدر مسلسل وہ کچھ حاصل کر رہے ہیں جو کچھ وہ چاہتے ہیں۔ اور حالیہ برسوں میں ان کی عالمی رسائی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب مسٹر پوٹن اپنا یہ اعزاز برقرار رکھے ہوئے ہیں، منتخب امریکی صدر اس فہرست میں نمایاں طور پر آگے بڑھے ہیں اور پچھلے سال کے اپنے نمبر 72 سے اس سال وہ دوسرے نمبر تک پہنچ گئے ہیں۔

جرمنی کی چانسلر اینگلا مرکل جریدے کی مرتب کردہ طاقت ور ترین شخصيات کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہیں۔ جب کہ چین کے صدر زی جن پنگ چوتھے اور پوپ فرانسس پانچویں درجے پرہیں۔

صدر براک أوباما جن کے عہدے کی مدت اگلے سال 20 جنوری کو ختم ہو رہی ہے، اس سال 48 نمبر پر ہیں جب کہ پچھلے سال وہ اس فہرست میں دوسرے درجے پر تھے۔

XS
SM
MD
LG