رسائی کے لنکس

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ، 4 افراد ہلاک


کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ، 4 افراد ہلاک
کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ، 4 افراد ہلاک

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے ایک واقعے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردی کا واقعہ جمعرات کی شام صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پیش آیا جہاں مسجد روڈ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سا ئیکلوں پر سوار نامعلوم ملزمان نے ایک گاڑی پر دونوں اطراف سے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے گاڑی میں سوار چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد علاقے میں بھگد ڑ مچ گئی اور دکانیں اور کاروبار بند ہوگیا جبکہ اطراف کے علاقوں میں شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان مقامی افراد تھے اور تجارت کے پیشے سے وابستہ تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر متصل علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

گزشتہ روز بھی کوئٹہ میں نامعلوم مسلح ملزمان کی جانب سے ایک پولیس موبائل کو دستی بم سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملے میں تین افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے تھے۔

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں گزشتہ چند سالوں کے دوران پرتشدد کاروائیوں میں تیزی آئی ہے جن کی ذمہ داری عموماً علیحدگی پسند قوم پرست تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG