رسائی کے لنکس

ریال میڈرڈ نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی


فٹ بال کے شائقین کو ایونٹ کے فائنل میں ریال میڈرڈ اور انگلش کلب لیور پول کے درمیان 27 مئی کو کھیلے جانے والے فائنل میچ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ 
فٹ بال کے شائقین کو ایونٹ کے فائنل میں ریال میڈرڈ اور انگلش کلب لیور پول کے درمیان 27 مئی کو کھیلے جانے والے فائنل میچ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ 

اسپینش فٹ بال کلب ریال میڈرڈ نے مانچسٹر سٹی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

اس مقابلے کے بعد اب شائقین کو ایونٹ کے فائنل میں ریال میڈرڈ اور انگلش کلب لیور پول کے درمیان 27 مئی کو کھیلے جانے والے فائنل میچ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

بدھ کو مانچسٹر سٹی اور ریال میڈرڈ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ سنسنی سے بھرپور رہا۔ میچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی لیکن میچ کے 73ویں منٹ میں مانچسٹر سٹی کے اسٹرائیکر ریاض ماہریز نے گول کر کے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی۔

ایک موقع پر یہ محسوس ہورہا تھا کہ مانچسٹر سٹی ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گی لیکن ریال میڈرڈ کے روڈریگرو نے دوسرے ہاف کے آخری منٹ میں گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

ریال میڈرڈ کے کریم بینزیما کا وہ گول جس نے مانچسٹر سٹی کی شکست کو یقینی بنایا۔
ریال میڈرڈ کے کریم بینزیما کا وہ گول جس نے مانچسٹر سٹی کی شکست کو یقینی بنایا۔

میچ کے اضافی وقت میں روڈریگرو نے ایک اور گول داغ کر مخالف ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا اور کریم بینزیما نے میچ کے 95 ویں منٹ میں گول کر کے مانچسٹر سٹی کی شکست کو یقینی بنا دیا۔

میچ کے اضافی وقت کے اختتام تک ریال میڈرڈ کو مخالف ٹیم پر تین ایک کی برتری حاصل تھی اور اس طرح اس نے مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل کی میزبانی فرانس کا نیشنل اسٹیڈیم کرے گا جہاں ریال میڈرڈ اور لیور پول کی ٹیمیں 27 مئی کو ٹکرائیں گی۔

ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ایک موقع پر یہ محسوس ہوا کہ مانچسٹر سٹی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔
ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ایک موقع پر یہ محسوس ہوا کہ مانچسٹر سٹی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

چیمپئنز لیگ کی تاریخ دیکھیں تو اب تک لیور پول چھ مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں ریال میڈرڈ 13 مرتبہ فتح حاصل کرچکی ہے۔

آخری مرتبہ ریال میڈرڈ نے بالترتیب 2016، 2017 اور 2018 میں ٹائٹل جیتا تھا جب کہ 19-2018 میں لیور پول نے ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 27 مئی کو ہونے والے میچ میں فٹ بال کے شائقین کو کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

XS
SM
MD
LG