رسائی کے لنکس

روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے کارگو طیارے فراہم کرنے کی اپیل


میانمر میں روہنگیا مسلمانوں کی جلائی گئی ایک آبادی۔ فائل فوٹو
میانمر میں روہنگیا مسلمانوں کی جلائی گئی ایک آبادی۔ فائل فوٹو

پاکستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے ایک رکن سینیٹر طلحہ محمود نے پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے روہنگیا میں مسلمانوں کی مدد کے لیے کارگو طیارے مانگ لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ برما میں مسلمانوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان کی مذہبی جماعت جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹ کے رکن سینیٹر طلحہ محمود نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو میانمار میں موجود پاکستانیوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔

وزیر اعظم کو لکھے جانے والے خط کا عکس
وزیر اعظم کو لکھے جانے والے خط کا عکس

سینیٹر طلحہ محمود نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو لکھے گئے اپنے خط میں مطالبہ کیا کہ میانمار میں پھنسے مسلمانوں کو امدادی سامان پہنچانے کے لیے کارگو طیارے درکار ہیں۔ انہوں نے کارگو طیاروں میں سامان کے ساتھ میڈیا ٹیم لے جانے کی اجازت بھی طلب کی ہے۔

خط میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ برما میں مسلمانوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں حکومت امدادی سامان لے جانے کے لیے تعاون کرے۔

سینیٹر طلحہ محمود نے مزید کہا کہ ہمیں وفد کے ہمراہ برما یا بنگلہ دیش کے راستے جانے کی اجازت بھی دی جائے۔

انہوں نے پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو بھی ایک خط بھیجا ہے جس میں ان سے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لئے امدای کیمپ بنانے کے سلسلے میں مدد مانگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں برما میں روزانہ سینکڑوں روہنگیا مسلمانوں کو ہلاک اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیاں کی جارہی ہیں۔ ہزاروں سربریدہ لاشیں کھلے آسمان تلے پڑی ہیں۔ حکومت پاکستان کی طرف سے تعاون سے ملک کا تشخص مزید بہتر ہوگا۔

XS
SM
MD
LG