رسائی کے لنکس

یوکرین کی بحالی، روس کا تین ارب ڈالر مالی پیکیج کا اعلان


یوکرین کی حکومت، جس نے 20 ارب ڈالر کی غیر ملکی اعانت کی درخواست کی ہے، مظاہرین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ با الآخر وہ یورپی یونین کے ساتھ مراسم کے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

مشکلات میں گھری، یوکرین کی معیشت کی امداد کے لیے اور ’کیو‘ کو یورپی یونین سے الگ رکھنے کی غرض سے، روس نے یوکرین کی بحالی کے لیے تین ارب ڈالر کا ایک مالی پیکیج روانہ کیا ہے۔

روسی وزیر اعظم دمتری مدویدیو نے منگل کے روز ماسکو میں یوکرین کے اپنے ہم منصب، میکولا ازاروف سے ملاقات کی اور کہا کہ روس نے یوکرین کی مرکزی بینک سے حکومتی سکیورٹی بانڈز کی پہلی قسط خرید لی ہے۔

’بیل آؤٹ‘ کی شرائط کی روس سے، جن پر گذشتہ ہفتے دستخط کیے گئے، روس یوکرین کو فراہم کی جانے والی قدرتی گیس کے نرخ میں ایک تہائی شرح سے کمی لائے گا اور اُس نے ملک کو 15 ارب ڈالر کا قرضہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔

یوکرین میں یورپی یونین کے حامی اپنی حکومت کی طرف سے یورپی یونین کے ساتھ تاریخی تجارتی معاہدے کو ختم کرنے اور روس کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے فیصلےکے خلاف احتجاج کرتے رہے ہیں۔

یوکرین کی حکومت، جس نے 20 ارب ڈالر کی غیر ملکی اعانت کی درخواست کی ہے، مظاہرین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ با الآخر وہ یورپی یونین کے ساتھ مراسم کے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
XS
SM
MD
LG