رسائی کے لنکس

'سنگلز ڈے' پر علی بابا نے سیل کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا


پیر کو 'سنگلز ڈے' پر چین کی آن لائن شاپنگ کی معروف کمپنی 'علی بابا' کی طرف سے پیش کردہ آن لائن سیل پر 'بلیک فرائیڈے' اور 'سائبر منڈے' سے زیادہ سیل دیکھی جارہی ہے — فائل فوٹو
پیر کو 'سنگلز ڈے' پر چین کی آن لائن شاپنگ کی معروف کمپنی 'علی بابا' کی طرف سے پیش کردہ آن لائن سیل پر 'بلیک فرائیڈے' اور 'سائبر منڈے' سے زیادہ سیل دیکھی جارہی ہے — فائل فوٹو

چین کی آن لائن شاپنگ کی معروف کمپنی 'علی بابا' کی صارفین کے لیے 'سنگلز ڈے' پر پیش کردہ سیل نے پچھلے سال کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

گیارہ نومبر کو شروع کی جانے والی سیل میں ساڑھے سولہ گھنٹوں میں چین کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی علی بابا نے پچھلے سال بنایا گیا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔​

پچھلے سال 2018 میں علی بابا نے سنگلز ڈے کے موقع پر ایک ہی دن میں 30 ملین ڈالرز کی ریکارڈ سیل کی تھی۔

علی بابا گروپ کی ایک ٹوئٹ کے مطابق اٹھارہ گھنٹوں اور اکتیس منٹ میں ایک اعشاریہ صفر چار دو بلین ڈلیوری آرڈرز وصول ہوچکے ہیں۔ جس کے بعد پچھلے سال سنگلز ڈے پر موصول ہونے والے ڈلیوری آرڈرز کا ریکارڈ بھی ٹوٹ چکا ہے۔

خیال رہے کہ چین میں ویلنٹائن ڈے کے برعکس، سنگلز ڈے وہ لوگ مناتے ہیں جو سنگل ہوتے ہیں اور جن کے کسی کے ساتھ تعلقات نہیں ہوتے۔

سنگلز ڈے نومبر کی گیارہ تاریخ کو اس لیے منایا جاتا ہے۔ کیونکہ اس میں چار '1' آتے ہیں۔ جو کہ سنگلز کی ترجمانی کرتے ہیں۔

علی بابا پچھلے سال 'سنگلز ڈے' پر کی جانے والی 30 بلین ڈالرز کی سیل کا اپنا ہی ریکارڈ توڑتا دکھائی دے رہا ہے۔
علی بابا پچھلے سال 'سنگلز ڈے' پر کی جانے والی 30 بلین ڈالرز کی سیل کا اپنا ہی ریکارڈ توڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

علی بابا نے 2009 میں 'سنگلز ڈے' پر خصوصی آن لائن سیل شروع کی تھی۔ جو کہ 24 گھنٹے جاری رہی تھی۔

علی بابا کے مطابق 'سنگلز ڈے' پر قبل از سیل میں صارفین نے ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کے 'آئی فون 11 ایس' بھی خریدے ہیں۔

سنگلز ڈے سیل کے بارے میں علی بابا گروپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیر کی صبح ساڑھے چھ بجے تک 20 ملین ڈالرز کی سیل کے بارے میں ٹوئٹ بھی کی گئی تھی۔

رواں سال کی 'سنگلز ڈے' سیل ایسے موقع پر پیش کی گئی ہے کہ جب چین کی معیشت سست روی کا شکار ہے اور چین کی امریکہ کے ساتھ تجارتی 'جنگ' جاری ہے۔

تحقیقی ادارے 'اولیور وائیمن' کے حالیہ سروے کے مطابق صارفین 2018 کے مقابلے میں اس سال 10 فی صد زیادہ خریداری کریں گے۔ جبکہ پچھلے سال 2018 میں علی بابا کی سیل میں 27 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔

علی بابا کی ذیلی کمپنی 'لزاڈا' سنگلز ڈے پر سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور ویتنام کے لیے بھی سیل پیش کرتی ہے۔

دیگر برانڈز جیسے 'نائیکی' اور 'بروکس برادرز' نے بھی 'سنگلز ڈے' کے موقع پر امریکہ میں آن لائن خریداری پر سیلیں پیش کی ہیں۔ تاہم اس موقع پر سب سے زیادہ جوش و خروش چین میں دیکھا جا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG