رسائی کے لنکس

’الشباب‘کے ساتھ رابطے ثابت ہونے پر امریکی شخص کو 25سال قید کی سزا


’الشباب‘کے ساتھ رابطے ثابت ہونے پر امریکی شخص کو 25سال قید کی سزا
’الشباب‘کے ساتھ رابطے ثابت ہونے پر امریکی شخص کو 25سال قید کی سزا

ایک قسط کوپیغمبر ِاسلام کی شان میں گستاخی تصور کرتے ہوئے’ساؤتھ پارک ‘کے تخلیق کاروں کو آن لائن دھمکیاں پوسٹ کیں

امریکہ کی ایک عدالت نے ایک امریکی شخص کو 25سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اُن پر الزام تھا کہ اُس نے ایک صومالی دہشت گرد گروپ کی مدد کرنے کی کوشش کی اور مذاحیہ ’ساؤتھ پارک‘ کارٹون سیریز کے تخلیق کاروں کو دھمکیاں دیں تھیں۔

ذکری قیصر نے صومالیہ کی الشباب دہشت گرد تنظیم کی حمایت کرنےکا اعتراف کیا اور ایک قسط کوپیغمبر ِاسلام کی شان میں گستاخی تصور کرتے ہوئے’ساؤتھ پارک ‘کے تخلیق کاروں کو آن لائن دھمکیاں پوسٹ کیں۔

اکیس سالہ قیصر امریکی شہری ہے اور اسلام قبول کر چکا ہے۔
اُنھوں نے تسلیم کیا کہ وہ کئی ایک ویب سائٹ چلارہا تھا اور امریکیوں کے خلاف تشدد کا حامی رہا ہے۔

وہ پبلک مقامات پر مشتبہ نوعیت کی لیکن معصوم وضع قطع کی چیزیں رکھنے کا درس دیا کرتا تھا تاکہ اہل کاروں کواصل بم کے خطرے کا گمان ہو۔

محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ قیصر نے وفاقی ایجنٹوں کو بتایا تھاکہ الشباب میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے اُس نے دو مرتبہ صومالیہ سفر کرنے کی کوشش کی، جو القاعدہ سے منسلک ہے اور صومالیہ میں اقوامِ متحدہ کی حمایت سے کام کرنے والی عبوری حکومت کو گرانے کے لیے لڑ رہی ہے۔ امریکی حکومت نے گروپ کو دہشت گرد تنظیم کا درجہ دے رکھا ہے۔

قیصر کو جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG