رسائی کے لنکس

ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم کا اعلان


جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کھلاڑی ہاشم آملہ (فائل فوٹو)
جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کھلاڑی ہاشم آملہ (فائل فوٹو)

جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ کرکٹ 2019 کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت فاف ڈوپلیسی کریں گے۔

جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ 15 رُکنی ٹیم میں فاف ڈوپلیسی، ایڈن مرکرام، کوئنٹن ڈی کاک، ہاشم آملا، رسی وینڈر ڈسن، ڈیوڈ ملر، فلکوایو، جے پی ڈومنی،ڈیوائن پریٹورئیس، ڈیل اسٹین، کاگیسو ربادا، لنگی انگیدی، آنرچ نورٹج، عمران طاہر اور تبریز شمسی شامل ہیں۔

توقع کے برخلاف ریزا ہینڈرکس اور کرس مورس سکواڈ میں شامل نہیں، جب کہ ہاشم آملا کو حالیہ ناقص کارکردگی کے باوجود ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ٹیم میں اضافی وکٹ کیپر کو شامل نہیں کیا گیا تاہم ڈیوڈ ملر وکٹ کیپر بیٹسمین ڈی کک کے متبادل کے طور پر موجود رہیں گے۔

ورلڈ کپ کرکٹ 2019 کھیلنے والی دس ٹیموں میں سے 8 ٹیمیں اپنے سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ ان میں پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بھارت، سری لنکا، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ اب صرف ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے اسکواڈز کا اعلان ہونا باقی ہے ۔

جنوبی افریقہ کو ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ 30 مئی کو میزبان ٹیم انگلینڈ کے خلاف اوول میں کھیلنا ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 2 جون کو بنگلہ دیش، 5 جون کو بھارت، 10 جون کو ویسٹ انڈیز، 15 جون کو افغانستان، 19 جون کو نیوزی لینڈ، 23 جون کو پاکستان، 28 جون کو سری لنکا اور 6 جولائی کو آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گی۔

XS
SM
MD
LG