واشنگٹن —
ریاست ٹیکساس میں ہوسٹن کے قریب واقع ’لون اسٹار کالج‘ کے کیمپس پر ہونے والےحملے کے ایک واقع میں چاقو کے وار لگنے کے باعث کم از کم 14افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اُن میں سے دو شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، جس کے بارے میں بس بتایا گیا ہے کہ وہ ایک 21 سالہ مرد ہیں۔
واردات میں کس قسم کا ہتھیاراستعمال ہوا، پولیس اِس بارے میں اطلاعات فراہم نہیں کر رہی، یہ کہتے ہوئے کہ تفتیش ابھی جاری ہے۔
جنوری میں ’لون اسٹار کالج‘ کے کیمپس پر ہونے والے ایک اور واقعے میں تین افراد کو گولی لگی تھی۔
یہ واقعہ کنیٹی کٹ کے ایلمنٹری اسکول میں ہونے والی شوٹنگ کی واردات کے ہفتوں کے اندر اندر ہوا تھا، جس میں 20بچے ہلاک ہوگئے تھے، اور جس کے بعد امریکہ بھر میں گن کنٹرول کے بارے میں قومی سطح پر ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی۔