رسائی کے لنکس

سینیٹ کی جانب سے وزیر داخلہ کی نامزدگی کی منظوری


مونٹانا کے کوئلہ پیدا کرنے والے امریکیوں کے نمائندے، رائن زِنکی کے حق میں 68 اور مخالفت میں ووٹ پڑے، جب کہ متعدد ڈیموکریٹ ری پبلیکنز سے جا ملے، جن کی ایوان میں اکثریت ہے

امریکی سینیٹ نے بدھ کے روز صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے نامزد کردہ محکمہٴ داخلہ کے سربراہ کے نام کی توثیق کر دی ہے، ایسے میں جب وائٹ ہاؤس وفاقی زمین کے اندر سے روایتی ایندھن کی پیداوار میں اضافہ لانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مونٹانا کے کوئلہ پیدا کرنے والے امریکیوں کے نمائندے، رائن زِنکی کے حق میں 68 اور مخالفت میں ووٹ پڑے، جب کہ متعدد ڈیموکریٹ ری پبلیکنز سے جا ملے، جن کی ایوان میں اکثریت ہے۔

وہ نیوی کے ایک سابق ’سیل‘ کمانڈر ہیں، جو نامور شکاری ہیں اور جن کے بیشمار مداح ہیں، جن میں ٹرمپ کے بیٹے، ڈونالڈ جونئر بھی شامل ہیں۔

تاہم، ماحولیات کے کئی ایک ماہرین کو زِنکی کی کوئلے اور روایتی ایندھن کی پیداوار کو فروغ دینے کی تگ و دو اور عزم پر مبنی مؤقف پر تشویش لاحق ہے۔ وہ ایک بار کانگریس کے رُکن رہ چکے ہیں، جب زِنکی نے قدرتی وسائل کی پیداوار بڑھانے اور وفاقی زمینوں پر کوئلے کی تلاش کی لیز کے کام پر لگی ہوئی بندش اٹھانے کی کوشش کی تھی۔

امریکی سرکاری زمینوں کی لیز سے ایندھن کی 45 فی صد پیداوار حاصل ہوتی ہے، جو زیادہ تر ویوممنگ اور مونٹانا کے خطے میں واقع ہیں۔

XS
SM
MD
LG