رسائی کے لنکس

تل ابیب میں دو مربوط فلسطینی حملے، ایک خاتون ہلاک 12 زخمی


 اسرائیلی سیکیورٹی فورسز ایک فلسطینی کار حملے کے مقام پر تفتیش کرر ہی ہیں، فوٹو اے پی 15 جنوری 2024
اسرائیلی سیکیورٹی فورسز ایک فلسطینی کار حملے کے مقام پر تفتیش کرر ہی ہیں، فوٹو اے پی 15 جنوری 2024

وسطی اسرائیل میں پولیس اور طبی حکام نےبتایا کہ پیرکے روز دو فلسطینیوں نےایک ہی وقت میں علیہدہ مقامات پر لوگوں پر اپنی کاریں چڑھادیں جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور بارہ دوسرے افراد زخمی ہو گئے

یہ واقعہ ایسے میں پیش آیا ہے جب غزہ کی پٹی میں تین ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ پر کشیدگیاں بڑھ چکی ہیں۔

پولیس نے تل ابیب کے شمال میں رانانا میں ہونے والے واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا اور کہا کہ دو مشتبہ افراد زیر حراست ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے ایک ہی خاندان سے ہے اور وہ غیر قانونی طور پر اسرائیل میں داخل ہوئے تھے۔

مرکزی ضلع کے پولیس سربراہ ایوی بٹن نے رانانا میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ "وہ دو کاروں میں ایک ساتھ اور ایک ہی وقت میں، دو مختلف مقامات پر گئے، اور لوگوں پر کاریں چڑھادیں۔"

رانانا میں حملے میں استعمال ہونے والی کار کی ایک تصویر، فوٹو رائٹرز، 15 جنوری 2024
رانانا میں حملے میں استعمال ہونے والی کار کی ایک تصویر، فوٹو رائٹرز، 15 جنوری 2024

فوری طور پر کسی نے واقعےکی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اے ایف پی نے زخمیوں کی تعداد 17 بتائی ہے۔

پولیس نے اس سے قبل کہا تھا کہ ان میں سے کم از کم ایک گاڑی چوری کی گئی تھی۔

اسرائیلی ٹی وی نے ایک فٹ پاتھ پر بکھری ہوئی ذاتی اشیاء دکھائیں اور کہا کہ زخمیوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔

اس رپورٹ کا مواد رائٹرز سے لیا گیا ہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG