رسائی کے لنکس

روس نواز باغیوں کے حملے میں آٹھ یوکرین فوجی ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

علیحدگی پسندوں نے دستی بم اور گولوں کے ساتھ ڈونٹسک کے علاقے میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا۔

روس نواز علحیدگی پسندوں کے ساتھ آٹھ یوکرینی فوجی ہلاک اور دیگر 17 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

یوکرین کی وزارت دفاع نے جمعرات کو بتایا کہ تشدد کی یہ کاروائی گزشتہ رات ہوئی جس میں علیحدگی پسندوں نے دستی بم اور گولوں کے ساتھ ڈونٹسک کے علاقے میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا۔

دوسری طرف لوہانسک کے علاقے میں ایک دوسرے حملے میں ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

جمعرات کو نیٹو کے سربراہ آندرس راسموسین نے کہا کہ یوکرین کی سرحد کے قریب روسی فوجیوں کی نقل حرکت دیکھی گئی ہے جس سے ان کے بقول یہ "ظاہر ہوتا ہے کہ ان میں سے کچھ فوجی یہاں سے واپس جانے کی تیاری کر رہے ہیں"۔

مغربی ممالک نے ہزارو ں روسی فوجیوں کی اس علاقے میں موجودگی پر احتجاج کیا اور اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ مارچ میں کرائمیا کے الحاق کے بعد روس یوکرین میں بھی مداخلت کر سکتا ہے۔

روسی عہدیدار گزشتہ کچھ ہفتوں میں کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ سرحد سے اپنے فوجیوں کو واپس بلا لیں گے۔

راسموسین نے جمعرات کو "ٹوئیٹر" پر اپنے ایک پیغام میں اس امید کا اظہار کہا کہ فوجوں کی نقل حرکت ظاہر کرتی ہے کہ یہ" مکمل اور حقیقت میں " فوجوں کی واپسی ہو گی لیکن ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ زیادہ تر روسی فوجی اب بھی سرحد کے قریب ہیں۔

انہوں نے روس پر زور دیا کہ وہ اپنی بین الااقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔
XS
SM
MD
LG