رسائی کے لنکس

سابق یوکرینی صدر کا نام انٹرپول کی مطلوب فہرست میں


انٹرپول کی ویب سائیٹ پر ایک ’ریڈ نوٹس‘ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی عدالتوں کو سابق صدر وکٹر یانوکووچ ’تصرف ِبے جا، غبن اور رشوت کے ذریعے دولت لوٹنے‘ کے الزامات میں مطلوب ہیں

انٹرپول کی جانب سے یوکرین کے سابق صدر وکٹر یانوکووچ کا نام انٹرپول کی مطلوب افراد کی عالمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

انٹرپول کی ویب سائیٹ پر ایک ’ریڈ نوٹس‘ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی عدالتوں کو سابق صدر وکٹر یانوکووچ ’تصرف ِبے جا، غبن اور رشوت کے ذریعے دولت لوٹنے‘ کے الزامات میں مطلوب ہیں۔

یوکرین کے سابق صدر اس وقت گذشتہ برس فروری میں روس چلے گئے تھے جب ان کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے سلسلے کا آغاز ہوا تھا، جس میں 100 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔

انٹرپول کی جانب سے ’ریڈ نوٹسز‘ مقامی پولیس کے لیے انٹرپول کو مطلوب افراد کی نشاندہی اور ان کی گرفتاری کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔

روس کی نیوز ایجنسی، انٹرفیکس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ماسکو انٹروپول کی جانب سے یوکرین کے سابق صدر کی حوالگی کی درخواست کو رد کر دے گا۔

انٹرپول نے یوکرین کے سابق صدر کی حکومت کے کئی دیگر افراد کو بھی انٹرپول کو مطلوب افراد کی عالمی فہرست میں شامل کیا ہے، جس میں یوکرین کے سابق وزیر ِاعظم مائیکولو ازاروو اور سابق وزیر ِخزانہ یوریو کولوبوو کے نام بھی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG