رسائی کے لنکس

امریکہ: خاتون کو عام سی گاڑی چرانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

  • ایک خاتون چور کی مینوئل گیئر شفٹ گاڑی چوری کی کوشش ناکام ہو گئی۔
  • کار چور چلتی گاڑی چھوڑ کے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگی لیکن پولیس نے حراست میں لے لیا۔
  • امریکہ میں 96 فی صد گاڑیاں آٹومیٹک ٹرانسمیشن سے چلتی ہیں۔

امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خاتون پک اپ ٹرک چوری کرنے کی کوشش میں پکڑی گئی اور اب ضمانت پر رہا ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو نہ ہی پولیس نے پکڑا، نہ ہی ٹرک کے مالک نے بلکہ وہ اس لیے پکڑی گئی کیوں کہ اسے مینوئل گیئر شفٹ والا ٹرک چلانا نہیں آتا تھا۔

یہ خاتون کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہا ہو گئی ہیں۔خاتون نے دو مئی کو گاڑی چوری کرنے کی کوشش کی تھی۔

واقعے کے روز وہ سڑک پر چلتی ہوئی اس پک اپ ٹرک تک پہنچیں جس کی چابیاں اس میں موجود تھیں۔

انہوں نے یہ دیکھ کر اس ٹرک کو اسٹارٹ کیا۔ لیکن انہیں مینوئل گیئر ٹرانسمیشن والی گاڑی چلانا نہیں آتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ٹرک کو چلتا ہوا ہی چھوڑ کر فرار ہوگئیں جو بعد میں ایک آگ بھجانے والے ٹرک سے ٹکرا گیا۔

اس خاتون کو بعد ازاں پولیس نے گرفتار کر لیا تھا اور ان کی اب 30 مئی کو کورٹ میں پیشی ہے۔

ان پر گاڑی چرانے کی کوشش، بے احتیاطی سے گاڑی چلانے اور لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کے ساتھ ساتھ حادثے کے بعد رپورٹ نہ کرنے کے الزامات ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ٹرک مالک کو لوٹا دیا گیا تھا۔

پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بھی شئیر کی جس کا مطلب تھا کہ مینوئل گیئر والی گاڑی کی یہاں جیت ہوئی ہے۔

ریڈرز ڈائجسٹ کی 2023 کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 96 فی صد گاڑیاں آٹومیٹک ٹرانسمیشن سے لیس ہیں۔

اس لیے اکثر افراد کو مینوئل گیئر شفٹ سے گاڑی چلانا نہیں آتی۔

اس خبر کے لیے کچھ مواد خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے لیا گیا۔

XS
SM
MD
LG