رسائی کے لنکس

ٹرمپ انتظامیہ کو 'ڈاکا' پروگرام کے تحت درخواستیں وصول کرنے کا حکم


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

امریکہ کی وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ 'ڈاکا' پروگرام کے تحت غیر قانونی تارکِ وطن بچوں سے درخواستیں وصول کرے تاکہ اُن کی امریکہ سے بے دخلی روکی جا سکی۔

جمعے کو ڈسٹرکٹ کورٹ میری لینڈ نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو تین سال سے معطل 'ڈاکا' پروگرام بحال کرنا چاہیے۔

یہ پروگرام امریکہ میں مقیم امیگرنٹس کے ساڑھے چھ لاکھ بچوں کو بے دخلی سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

گزشتہ ماہ امریکی سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ امریکہ آئے بچوں سے متعلق پروگرام 'ڈاکا' کو ختم نہیں کر سکتی۔

امریکہ کی سٹیزن شپ اور امیگریشن سروسز کا کہنا ہے کہ وہ عدالتی حکم نامے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یہ پروگرام 2012 میں اس وقت کے صدر براک اوباما نے بنایا تھا تاکہ اس کے تحت آنے والے نوجوان امیگرنٹس امریکہ میں رہتے ہوئے اسکول جائیں اور کام کر سکیں۔ یہ پروگرام بعد میں مجوزہ دا ڈریم ایکٹ کا حصہ بنا اور نوجوان امیگرنٹس کو ڈریمرز کا نام دیا گیا۔

ڈریمرز اب جائیں تو جائیں کہاں؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:23 0:00

صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ امیگریشن سے متعلق ایک ایگزیکٹو حکم نامہ جاری کریں گے جس میں 'ڈاکا' پروگرام کے تحت امریکی شہریت دینے کا طریقہ کار بھی ہو گا۔

صدر کے انٹرویو کے بعد ایک وضاحتی بیان میں وائت ہاؤس نے کہا تھا کہ صدر نے استثنٰی دینے کی بات نہیں کی بلکہ صدر امیگریشن سے متعلق میرٹ پر مبنی ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ صدر کانگریس کو اعتماد میں لے کر ایسی قانون سازی کے خواہاں ہیں جس سے امریکہ کی سرحدیں بھی محفوظ رہیں اور امیگریشن کے لیے بھی شفاف طریقہ وضع کیا جا سکے۔

امیگریشن سے متعلق صدر ٹرمپ کی پالیسی پر اُنہیں خود اپنی جماعت کے اندر سے بھی تنقید کا سامنا ہے۔

ٹیکساس سے ری پبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز کا کہنا تھا کہ صدر کے پاس امریکی شہریت سے متعلق ایگزیکٹو حکم نامہ جاری کرنے کا آئینی اختیار نہیں ہے۔

حالیہ برسوں میں امریکی کانگریس نے امیگریشن سے متعلق پالیسی بنانے کے لیے قانون سازی کی کئی کوششیں کیں۔ لیکن حکمراں جماعت ری پبلکن اور ڈیمو کریٹک پارٹی کے اختلافات کے باعث قانون سازی نہیں ہو سکی۔

XS
SM
MD
LG