رسائی کے لنکس

امریکہ بھارت اسٹریٹجک مذاکرات


امریکہ، بھارت
امریکہ، بھارت

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن اور بھارت کےوزیر برائے امورِ خارجہ ایس ایم کِرشنا ، امریکہ بھارت اسٹریٹجک ڈائلاگ میں اپنے اپنے ملکوں کے وفود کی قیادت کریں گے

امریکہ اور بھارت کےعہدے دار اِس ہفتےواشنگٹن میں اعلیٰ سطحی مذاکرات کررہے ہیں جِن میں توانائی، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی، صحت، تعلیم، دفاع اور انسدادِ دہشت گردی جیسے موضوعات پر بات چیت ہوگی۔

امریکی وزیرِِٕ خارجہ ہلری کلنٹن اور بھارت کےوزیر برائے امورِ خارجہ ایس ایم کِرشنا ، امریکہ بھارت اسٹریٹجک ڈائلاگ میں اپنے اپنے ملک کے وفود کی سربراہی کریں گے۔ یہ چارروزہ مذاکرات نئی دہلی اورواشنگٹن کےرہنماؤں کےدرمیان ہونے والی اپنی نوعیت کی پہلی بات چیت ہوگی۔

امریکہ کے سیاسی امور کے نائب وزیر ولیم برنز نے منگل کو بتایا کہ مستقبل کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے مذاکرات پہلے ہی جاری ہیں۔

برنز نے کہا کہ اسٹریٹجک ڈائلاگ کے دو حصے ہوں گے۔ ابتدائی نشست میں، موجودہ باہمی معاملات، جیسا کہ انسدادِ دہشت گردی، اعلیٰ ٹیکنالوجی، انفرا ا سٹرکچر، اور موسم کی تبدیلی؛ جب کہ، دوسری نشست کے دوران کلنٹن اور کِرشنا عالمی اور علاقائی معاملات ، خصوصاً افغانستان اور پاکستان پر بات چیت کریں گے۔

نائب وزیر برنز نے کہا کہ اہم جوہری ملک کے طور پر ہو سکتا ہے کہ بھارت اِس حیثیت میں ہوکہ وہ ہزاروں امریکی جوہری کارکنوں کے لیے براہِ راست مواقع میسر کر سکے۔

امریکہ بھارت اسٹریٹجک مذاکرات جمعے کے روز اختتام پذیر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

XS
SM
MD
LG