رسائی کے لنکس

ویٹیکن نے آئر لینڈ سے اپنےسفیر کو واپس بلا لیا


ویٹیکن نے آئر لینڈ سے اپنےسفیر کو واپس بلا لیا
ویٹیکن نے آئر لینڈ سے اپنےسفیر کو واپس بلا لیا

ویٹیکن نے آئر لینڈ کے لئے اپنے سفیر کوو اپس بلا لیا ہے۔ تاہم پیر کے روز ویٹیکن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آرچ بشپ Giuseppe Leanza کو مشاورت کے لئے ویٹیکن بلایا گیا ہے۔

یہ غیر معمولی اقدام اس وقت کیا گیا جب آئر لینڈ کی پارلیمان نے کلیسائی عہدیداروں پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے راہبوں کی جنسی واقعات میں ملوث ہونے کی نہ صرف پردہ داری کرتے ہیں بلکہ راہبانیت کے مسلمہ اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

آئرلینڈ کی پارلیمان نے رومن کیتھولک کلیسا پر اس کے راہبوں کی جانب سے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات پر پردہ داری کرنے اور خاموشی اختیار کرنے پر سخت تنقید کی تھی۔
آئرلینڈ کے وزیر خارجہ ایمون گلمور نے دو ہفتے قبل آرچ بشپ لی آنزے کو طلب کر کے ویٹیکن سے سرکاری سطح پر وضاحت دینے کے لئے کہا تھا۔ اُدھر ویٹیکن کا کہنا تھا کہ وہ مناسب وقت پر اس کی وضاحت کرے گا تاہم ابھی تک ایسا نہیں ہوا۔
وزیر اعظم اینڈا کینی نے گزشتہ ہفتے قانون سازوں کے سامنے رومن کیتھولک کلیسا کی مذمت کرتے ہوئے اس کے اعلی عہدیداروں پر کلیسائی قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور کلیسا کو بچوں سے زیادتی کے واقعات پر فوقیت دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

آئرلینڈ، جرمنی اور بیلجئم کے کیتھولک مسیحیوں نے کلیسا سے زیادتیوں پر جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے۔ کلیسا کو جوابدہ ٹھہرانے کے عمل کا آغاز آٹھ سال قبل امریکہ سے ہوا تھا جو اب یورپ تک پھیل گیا ہے۔

زیادتیوں کے متاثرین نے عشروں سے اعلی کلیسائی عہدیداروں پر ذیادتی کے ذمہ دار راہبوں کی سزا نہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG