پاک افغان سرحد پر گولیوں کا تبادلہ: رپورٹ

پاک افغان سرحد

سرحد پار جھڑپوں کے سلسلے کا یہ تازہ ترین واقع ہے، جِن کا الزام افغان اور پاکستانی حکام ایک دوسرے پر دیتے ہیں
پاکستان کے شمال مغربی علاقے سے موصول ہونے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ افغان اور پاکستان کی افواج نے بدھ کی رات گئے سرحد پر گولیوں کا تبادلہ کیا۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سرحد پار چوکی پر پہلے افغان فوج نے گولیاں چلائیں اور یہ کہ پاکستان جواب دینے پر مجبور ہوا۔

پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ اُس کے سلامتی پر مامور کم از کم دو اہل کار زخمی ہوئے۔

افغان سکیورٹی کے عہدے داروں نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نےافغان علاقے کے اندر واقع اِس چوکی پر قبضہ جمانے کی کوشش کی۔

فائرنگ کا یہ تبادلہ افغانستان کے مشرقی ننگرہار صوبے کے ضلعٴ گشتا میں واقع ہوا۔

یہ سرحد پار جھڑپوں کے سلسلے کا تازہ ترین واقع ہے، جِن کا الزام افغان اور پاکستانی حکام ایک دوسرے پر دیتے ہیں۔