اقوام متحدہ اور واشنگٹن میں تعینات دونوں سفیر کنٹریکٹ پر تعینات ہیں جنھوں نے حکومت کی تبدیلی کے بعد ضابطے کے مطابق استعفے دیے تھے، لیکن ذرائع کے مطابق، نئی حکومت نے انہیں اپنا کام جاری رکھنے کے احکامات دیے ہیں
ایس این پی فائیو ہنڈرڈ انڈکس گزشتہ پانچ ہفتے سے مسلسل گررہا ہے اور پیر کو یہ دو اعشاریہ تین فیصد مزید کم ہوگیا۔فنانشنل مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ گرنے کا یہ سلسلہ گزشتہ ایک دہائی کے عرصے کا سب سے طویل سلسلہ ہے ، جس کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں کھلبلاہٹ کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
کراچی یونیورسٹی بم دھماکے میں ملوث خاتون شاری بلوچ ، بلوچستان یونیورسٹی میں ایم فل کی طالبہ تھیں اور ساتھ ہی اسکول ٹیچر بھی۔ ان کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے تھے کہ وہ علیحدگی پسند تحریک میں اس حد تک آگے بڑھ چکی ہیں کہ خود کش حملہ کرنے کے لیے تیار ہوجائیں گی۔
وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف کی سطح پر تکنیکی بات چیت کا آغاز منگل سے ہوجائے گا اور اس سے پہلے آئی ایم ایف کو ضروری ڈیٹا فراہم کیا جا چکا ہے جب کہ بقیہ معاملات طے کیے جائیں گے۔
پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے ساتھ وزیرِ خزانہ کی ملاقات مثبت رہی اور اس ملاقات میں پاکستانی وزیرخزانہ نے نئی حکومت کی جانب سے إصلاحات کے عزم کا اظہار کیا ۔
وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ یہ صدارتی حکم نامہ افغانستان کے عوام تک فنڈ کی ترسیل کے لیے ایک راستہ فراہم کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے اور اس سے یہ رقوم ، بیان کے مطابق، ''طالبان کے بد نیت عناصر کے ہاتھوں سے بھی دور رکھی جائیں گی''
ڈاکٹر محی الدین نے بتایا کہ پہلی بار تجربہ کرنے پر صرف دل کی پیوندکاری پر ایک لاکھ ڈالر جبکہ دل کی جنیاتی طور پر تبدیلی، پیوندکاری اور مریض کے مکمل علاج پر تقریباً 15 لاکھ ڈالر کے خرچ کا تخمینہ ہے۔
پیتھالوجسٹ محمد فاروق آفریدی کہتے ہیں کہ نیویارک میں گزشتہ برس کرونا کی وبا میں جو شدت دیکھنے میں آئی تھی، موجودہ شدت اس سے کئی گنا زیادہ ہے اور زیادہ تر نئے مریض اومیکرون کے ہیں۔
ایک صدی تک مہمانوں کو خوش آمدید کہنے والا روز ویلٹ ہوٹل کرونا کے بعد مزید مشکلات سے دوچار ہو گیا ہے۔ نیویارک میں دیگر متعدد ہوٹل بھی بند ہونے لگے ہیں۔
اکنا ریلیف کے ڈائریکٹر شاہد فاروقی نے بتایا ہے کہ ندیم نعمان کی میت دس دن تک اپارٹمنٹ میں پڑی رہی۔ بو پھیلنے پر کسی محلے دار نے 911 پر فون کرکے پولیس کو مطلع کیا۔ پاکستان قونصل خانہ میت کو پاکستان بھجوانے کا بندوبست کر رہا ہے۔
امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کی جانب سے حفاظتی سامان کے عطیے کو دونوں ملکوں کے درمیان کرونا کے خلاف جنگ میں یکجہتی کی اعلیٰ مثال قرار دیا ہے۔
خبر رساں ادارے، رائٹرز کے مطابق، ادویات کی کمپنی فائزر پرامید ہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) سے اس سال اکتوبر تک اس ویکسین کی ہنگامی منظوری مل جائے گی اور وہ اس سال کے اخیر تک اس کے بیس ملین ڈوز تقسیم کرنے کے قابل ہوں گے۔
سماجی میڈیا کے پلیٹ فارم زوم کی سبسکریپشن صرف مارچ میں ایک کروڑ سے بڑھ کر بیس کروڑ تک پہنچ گئی اور اس کے شیئر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹریم یارڈ کی سبسکریپشن میں بھی غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ان میتوں میں سے ایک میرپور، ایک سیالکوٹ، ایک اٹک، ایک لاہور اور دو گجرات کے لئے روانہ کی گئی ہیں۔ کرونا وائرس کی وجہ سے پروازوں کی بندش کے بعد لواحقین میتوں کی تدفین نیویارک میں ہی کرانا شروع کردیا تھا۔ لیکن ان سات میتوں کے ورثا کا اصرار تھا کہ ہر صورت یہ میتیں پاکستان بھیجی جائیں
اداکارہ میرا نے 15 اپریل کو پاکستان قونصل خانے سے مدد کی اپیل کی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے انھیں ہوٹل میں کمرہ مہیا کر دیا گیا ہے۔ قونصل جنرل نے بتایا ہے کہ میرا سے مسلسل رابطہ ہے اور ان کی تمام ضروریات کا خیال رکھا جا رہا ہے۔
جیل کی صورتحال کا جائزہ لینے والے ادارے سٹی بورڈ آف کوریکشن کے مطابق، سوموار تک تقریباً 300 قیدی اور لگ بھگ ساڑھے تین سو عملے کے اراکین کرونا وائرس کا شکار ہو چکے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ عارضی تدفین کا یہ عمل پروقار اور منظم طریقے سے انجام دیا جائے گا۔ ااس کا مقصد اٹلی جیسی صورتحال سے بچنا ہے جہاں مجبورا فوج کو چرچ حتٰی کہ سڑکوں سے نعشیں اٹھانی پڑی تھیں
پاکستان میں پھنسے ہوئے ایک پاکستانی امریکی صحافی ناصر قیوم نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ خصوصی پرواز کراچی سے براستہ اسلام آباد واشنگٹن روانہ ہو رہی ہے۔
بل دی بلاسیو کا کہنا ہے کہ نیویارک کے بڑے اسپتالوں میں کل بیس ہزار بستروں کی گنجائش ہے۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اس میں تین گنا اضافے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، کیونکہ محض اگلے ہفتے میں تین گنا زائد بیڈز کی ضرورت ہوگی۔
مفت راشن فراہم کرنے کا سلسلہ کمیونٹی کے مخیر تاجروں اور ہول سیل کا کاروبار کرنے والوں کی جانب سے عطیہ کئے گئے راشن کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے۔ ہفتے بھر کے راشن میں چاول، تیل، ڈبل روٹی، گھی، دال، صابن اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
مزید لوڈ کریں