نیویارک کے پولیس کمشنر ڈرموٹ شئے کے مطابق محکمہ کے لگ بھگ چودہ فیصد افسران چھٹی پر چلے گئے ہیں جب کہ کرونا سے متاثرہ تقریباً پانچ ہزار اہل کاروں کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
قرنطینہ کے دوران بھی افراد کو مرض سے بچنے کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوتی ہیں اور اپنے استعمال کی تمام چیزیں الگ رکھنی ہوتی ہیں، تاکہ کوئی اور انہیں استعمال نہ کرے
فیونرل ہوم کے ڈائریکٹر امتیاز احمد نے بتایا کہ ایک میت کو سنھبالنے کے لئے چار سے چھ افراد کی مدد درکار ہوتی ہے۔ جو لوگ برسوں سے یہ کام کر رہے ہیں، وہ کرونا وائرس کا نام سن کر بہانہ بناکر چلے جاتے ہیں۔
یوم پاکستان کے موقع پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے مختصر تقریب ہوئی جس میں کرونا وائرس کے خلاف متحد ہونے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اسکول دفاتر عملا بند ہیں اور ہوٹلوں میں لوگوں کو مل بیٹھ کر کھانا کھانے کی اجازت نہیں۔ سڑکیں ویران ہیں۔ نہ صرف سیاح غائب ہیں بلکہ مقامی شہری بھی گھروں میں دبک کر بیٹھ گئے جس وجہ سے ٹیکسی ڈرائیوروں کے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
مارون وائن بام نے کہا ہے کہ ’’ہمیں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا سامنا ہے۔ افغانستان میں پرامن اور مستحکم تبدیلی میں سہولت کے لئے ہمیں پاکستان کے مزید اثر و رسوخ اور شمولیت کی ضرورت ہے۔‘‘
شہروں کے میٹرو نظام کی صفائی ستھرائی اور اسپرے کے نظام کو بہتر کرنے کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے ہر روز لاکھوں لوگ سفر کرتے ہیں
نیویارک، نیو جرسی ٹرائی اسٹیٹ میں تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل میں جنوبی ایشیائی باشندوں کی تعمیراتی کمپنیوں کا کردار اہم ہے، جن میں پاکستانی اور سکھ کمیونٹی سب سے نمایاں ہے جنھیں من ہٹن جیسے شہروں کی بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں میں خصوصی مہارت حاصل ہے۔
واشنگٹن میں شاہ محمود قریشی کی ملاقات امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو، امریکی مشیر برائے قومی سلامتی رابرٹ او برائن، پاکستان کاکس سے وابستہ اراکین کانگریس اور سینیٹ کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی سے بھی ہوئی جس میں پاکستان امریکہ تعلقات کی بحالی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
بنگلہ دیش کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ایجنسیاں ملازماؤں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں جبکہ ان کی بندش ریاض حکام سے ہونے والی بات چیت کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔
امریکی کانگریس کی خصوصی سماعت میں، جو امریکہ میں جنوبی ایشیائی کمیونٹی اور انسانی حقوق کے علمبرداروں ، دانشوروں اور یونیورسٹی پروفیسروں کی کوششوں سے منعقد کی گئی تھی،امریکی اراکین کانگریس ڈیوڈ ٹرون، ڈیوڈ سیسی لائین ، شیلا جیکسن لی، برائن کے فٹز پیٹرک، پرامیلا جیا پال، اور کرس سمتھ نے شرکت کی۔
ڈاکٹر زاہد بخاری کہتے ہیں کہ غربت، بھوک اور افلاس کی جڑ سماجی عدل سے انحراف ہے۔ معاشرے میں سماجی انصاف قائم کیے بغیر یہ مسائل نہیں ہو سکتے۔ اس لئے، ان کا ادارہ گزشتہ ایک دہائی سے ضرورتمندوں کی مدد کے ساتھ سماجی انصاف کے لئے بھی کام کر رہا ہے۔
امریکی کانگریس میں جنوبی ایشیا پر ہونے والی اہم سماعت کے دوران حکومت سے کشمیر سے متعلق کڑے سوالات کیے گئے۔ کانگریس کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین بریڈ شرمین نے کہا کہ سفارت کاروں کو بھارتی زیرِ انتظام کشمیر جانے سے روکا گیا، ہم آزاد ذرائع سے کشمیر کی صورتحال جاننے سے قاصر ہیں۔
پاکستان کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کا مالی اور تجارتی خسارہ کم جب کہ ٹیکس نیٹ ورک بڑھ رہا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت استعفیٰ دے اور نئے شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ اسلام آباد پہنچ کر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔
کنزیومر ایسوسی ایشن کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے سماعت کے بعد خصوصی طور پر گٹکا تیار اور فروخت کرنے میں ملوث عناصر اور اس کی روک تھام کے ذمہ دار اداروں کے سربراہوں کو 18 نومبر کو سماعت کے لئے طلب کر لیا ہے۔
سندھ کے صحرائی علاقے تھرپارکر سے متصل بھارتی ریاست راجھستان کی سرحدی آبادیوں چھاچھرو، ڈاہلی اور نگر پارکر میں بھی ٹڈی دل نے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق سفید فام ملزم سولیس حال ہی میں پیرول پر جیل رہا ہو کر آیا تھا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکنے جانے کے بعد اس نے پولیس افسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
امیگرین سے متعلق ایک نئے قانون پبلک چارج لاء ان دنوں پر امریکہ بھر میں بحث ہو رہی ہے اور اس مسئلے پر ٹرمپ انتظامیہ کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انسانی حقوق کے گروپس اسے امریکی اقدار کے منافی اور غیر انسانی قرار دے رہے ہیں۔
مزید لوڈ کریں