ماہرین کا کہنا ہے کہ امیگریشن کا یہ نیا قانون امتیازی ہے۔ سو سال پہلے 1880 میں بھی چینی باشندوں کو امریکہ بدر کرنے کے لیے ایسا ہی قانون متعارف کرایا گیا تھا
عرفان صدیقی کہتے ہیں کہ ان کی گرفتاری کس کی ایماء پر ہوئی اور پھر رہائی کس کی مداخلت سے ہوئی، انہیں کچھ اندازہ نہیں ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ ملک میں طاقت کا سرچشمہ صرف حکومت نہیں۔
کیا اسامہ بن لادن کے خلاف ایبیٹ آباد آپریشن میں پاکستان کو اعتماد میں نہ لینے کی وجہ آپریشن کے متاثر ہونے کا خدشہ تھا؟
کینیڈین اٹارنی ایٹ لا ڈاکٹر فضل جاوید کے مطابق عالمی عدالت میں پیش کردہ مقدمہ مبالغہ آرائیوں پر مبنی تھا، کیس تیار کرتے ہوئے یہ خیال نہیں رکھا گیا کہ کافی ثبوت موجود ہیں۔
ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کے مطابق، دو افراد کو قتل کرنے کے بعد ملزم عاطف زمان نے اپنے فلیٹ میں خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔
2001 سے پہلے نیویارک میں مقیم ایسے تارکین وطن بعض شرائط کے تحت ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے اہل تھے لیکن سابق گورنر ایلیٹ سپٹنر نے اس پابندی عائد کر دی تھی۔تاہم گورنر کومو کے دستخط کے بعد اس قانون سے غیر قانونی تارکین وطن کو بڑا ریلیف ملے گا۔
اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ایک آزاد ماہر نے ، جو سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتک کی چھان بین کر رہی ہیں، یہ سفارش کی ہے کہ اس ہلاکت میں، سعودی ولی عہد، شہزادہ محمد بن سلمان کے کسی ممکنہ کردار کی چھان بین کی جائے۔
لکشن بی بی نے کیلاش بچوں کی تعلیم کے لئے اس موقع پر آن لائن نظام ’کیلاش انڈیگنوئیس سروائیول پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ نظام سرحدوں سے ماورا مستحق بچوں کو جدید تعلیم کا موقع فراہم کرکے ان کی بقا کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گا۔
سال رواں کے پہلے پانچ مہینے میں واشنگٹن میڑوپولیٹن ایریا میں قتل کی 115 وارداتیں ریکارڈ کی گئی ہیں، جن میں سے ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کی حدود میں سب سے زیادہ یعنی 64 قتل ہوئے اور سب سے کم ورجنیا کے میٹروپولٹن ایریا میں یعنی 13 قتل ہوئے۔
پاکستان کے خصوصاً پسماندہ علاقوں کے غریب افراد کو جدید ای میڈیسن کی سہولت کی فراہم کرنے کے لیے اب تک ملک بھر کے دیہی اور شہری علاقوں میں صحت کہانی کے 55 کلنک قائم ہو چکے ہیں،جن پر تین افراد کا عملہ تعینات ہوتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے خیال میں، ’’اگر جنگ ہوئی تو یہ محدود نہیں رہے گی‘‘، اور یہ کہ ’’پاکستان، بھارت اور جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک بھی اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے‘‘۔
اذان نیو یارک پولیس میں شامل مسلم افسران کی ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی سالانہ افطار ڈنر میں دی گئی جس کے بعد شرکا نے روزہ کھول کر باجماعت نماز بھی ادا کی۔
واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی ائی کی حکومت نے الیکشن ہی معاشی نظام میں بنیادی اصلاحات کے نام پر لڑا تھا اور ہم یہ بنیادی اصلاحات ائی ایم ایف کی ایماء پر نہیں بلکہ ملکی مفاد میں کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خارجہ پالیسی کے حوالے سے اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ اس موقع پر امریکی صدر نے پاکستان کے بارے میں بھی بات کی اور کہا پاکستان سے بہتر تعلقات ہیں۔ مزید جانتے ہیں سحر ماجد سے۔
امریکہ میں بے گھری کئی دہائیوں سے جاری مسئلہ ہے جسے حل کرنے کی کوشش کے باوجود آج بھی یہاں ہر رات تقریاً ساڑھے پانچ لاکھ لوگ سڑکوں پر یا پبلک شیلٹرز میں سوتے ہیں۔ امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیئٹل میں کچھ بے گھر افراد نے اس مسئلے کو حل کرنے کا بیڑہ خود اٹھایا ہے۔ اسد اللہ خان کی رپورٹ
ایف بی آئی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 2017 میں نفرت کی بنیاد پر جرائم میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سمیع الدین رضی کہتے ہیں کہ ان کی خدمات پر اعتراضات بلا جواز ہیں اس لئے کمیونٹی یہ پروگرام جاری رکھے گی۔
پاکستانی سفارت خانے میں یوم یکجہتی کشمیر پر سیمنار میں تقریر کرتے ہوئے انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ڈاکٹر کیرن الزبتھ پارکر نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کی دو نئی رپورٹ کا جلد اجراء متوقع ہے۔ دنیا بھر میں موجود کشمیری کمیونٹی کو اس رپورٹ کے لئے لابنگ کرنی چاہیے۔
جمعرات کی رات ہونے والی ووٹنگ میں ڈاکٹر شاہد کی برطرفی کے لئے 49 ری پبلکن اراکین نے ووٹ دیے، جبکہ ریپبلکنز سمیت 139 ممبران نے نفرت کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے انھیں وائس چئیرمین کے عہدے پر برقرار رکھنے کی حمایت کی
امریکہ کے مغربی حصے کو انیسویں صدی کے آغاز سے ہی خودکشی بیلٹ کہا جاتا رہا ہے، جس کی وجوہات میں سرد موسم اور ذہنی دباؤ کے ساتھ ساتھ مہلک ہتھیاروں تک آزادانہ رسائی بھی ہے۔ اس علاقے میں ہتھیار رکھنے کی شرح امریکہ بھر میں سب سے زیادہ ہے۔
قوانین پر عملدرآمد کیا گیا تو نیب اور ایف آئی اے جیسے ادارے اپنا کام کرتے رہیں گے، پبلک اکاونٹس کمیٹی اپوزیشن کو دینے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
مزید لوڈ کریں