نصیر ملک کے فن پاروں کی نمائش گزشتہ دنوں ورجنیا کے دارلحکومت، رچمنڈ میں ہوئی جسے قدردانوں نے خوب سراہا۔ لوگوں کو کہنا ہے کہ اس طرح کا فن کم ازکم امریکہ میں انھیں دستیاب نہیں
یہ ہدایت نامہ تمام نجی ٹی وی چینلز کو جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ’ٹاک شو اور خبریں نشر کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اس سے دو برادر ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات پر اثر نہ پڑے‘
سحرش خان کا کہنا تھا کہ نیویارک میں منعقد ہونے والے مس پاکستان مقابلے میں امریکہ کی تمام پچاس ریاستوں سے دس منتخب لڑکیوں نے حصہ لیا تھا جن میں سے انھیں ٹائٹل کا حق دار قرار دیا گیا۔
جنرل عالم خان خٹک نے بتایا ہے کہ 'دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب پاک افغان سرحدوں تک پہنچ چکا ہے۔ اب پاک افغان سرحد کو موثر نگرانی کی ضرورت ہے، تاکہ دہشت گرد دوبارہ سرحد عبور کرکےکارروائی نہ کرسکیں'
ان کا یہ دورہ مسجد دار الھجرہ کے خلاف حالیہ نفرت انگیز کارروائی اور ملک بھر میں عدم رواداری کے اسی طرح کے دیگر واقعات کے تناظر میں تھا۔ اس موقعے پر رکن کانگریس، ڈون بائر نے کہا کہ ’امریکہ میں مسلم کمیونٹی کے خلاف نفرت انگیز جرم امریکہ کے خلاف جرم تصور کیا جائے گا‘
امریکی حکومت نے ’جرائم پیشہ گروپ، اسمگلروں اور دہشت گردوں کی منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف‘ دبئی حکومت کی کارروائی کا خیرمقدم کیا ہے؛ اور مستقبل میں مزید قریبی تعاون کے ساتھ ان عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے
سچن ٹنڈولکر اور شین وارن نے بتایا کہ امریکہ میں کرکٹ متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دونوں ٹیموں میں 15-15 کھلاڑی لئے گئے ہیں۔ بقول اُن کے، ’یہ سرزمین ہر کھلاڑی کو بڑی فراخدلی کے ساتھ سمو لیتی ہے۔ اس لئے، توقع ہے کہ جلد ہی کرکٹ امریکہ میں مقبول کھیل ثابت ہوگا‘
سرکاری ذرائع کے مطابق، اقوام متحدہ کے حکام نے حساب کتاب کے بعد، بچ جانے والی 23 لاکھ ڈالر رقم واپس کرنے سے متعلق پاکستان کو باضابطہ آگاہ کر دیا ہے
وزیر اعظم نے کہا کہ ہے ’بات چیت میںمسئلہ کمشیر کو تمام تنازعات کی جڑ تسلیم کرتے ہوئے اس کے حل پر اتفاق کیا گیا، جس کا اظہار مشترکہ اعلامیہ میں بھی موجود ہے‘
اعزاز چوہدری نے کہا کہ جوہری معاملات پر معمول کے مذاکرات جاری رہیں گے، جب کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کی حفاظت پر امریکہ کی طرف سے مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
خیبر پختون خواہ کے اسپیکر، اسد قیصر نے صوبے میں تعلیمی شعبوں میں سرکاری کوششوں کے حوالے سے بتایا کہ چار نئی یونیورسٹیاں قائم کی گئی ہیں، جن میں سے دو لڑکیوں کے لیے مخصوص ہیں
ملین مارچ کی یاد میں منعقدہ اس اجتماع کا موضوع ’انصاف یا کچھ اور‘ تھا، جس میں شریک لاکھوں لوگوں نے ملک میں انصاف کے حوالے سے اپنے قائدین کی تقریریں سنیں اور انصاف اور مساوات کے نعروں پر مبنی گانوں سے لطف اندوز ہوئے
یہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے پہلی بار خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ ’نیشن آف اسلام‘ نامی معروف مسلم تنظیم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے نماز جمعہ کے اس اجتماع میں دیگر تنظمیوں نے بھی بھرپور شرکت کی
اس بات کا اعلان شین وارن نے ایک وڈیو پیغام میں کیا ہے۔ پہلا میچ مشہور ’سٹی فیلڈ اسٹڈیم‘ میں 7 نومبر کو کھیلا جائے گا، جس کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے، جو 50 ڈالر سے لے کر 175 ڈالر تک کی ہے، جبکہ کار پارکنگ کی فیس 22 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ ہوسٹن اور لاس اینجلس میں دوسرا اور تیسرا میچ
صدر اوباما نے 14 سالہ طالب علم احمد کے لیے لکھے گئے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’احمد، میں اس بہترین گھڑی کو وائٹ ہاؤس لانا چاہتا ہوں۔‘
واشنگٹن کے صحافیوں کے بین الااقوامی مرکز کے توسط سے دونوں ممالک کے صحافیوں کا یہ تبادلہ پروگرام 2011ء سے جاری ہے، جس کے تحت اب تک 214 پاکستانی صحافی امریکہ کا جب کہ 26 امریکی صحافی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں
تقریب سے خطاب میں، بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور ڈپٹی اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ’بلوچستان پاکستان ہے اور پاکستان بلوچستان، دونوں ایک دوسرے کا لازمی جُزو ہیں، اور بلوچ نوجوان پاکستان کے آئین میں رہ کر اپنے حقوق حاصل کرسکتے ہیں‘
رنگا رنگ پریڈ میں 25 سے زائد طویل فلوٹ شامل تھے، جن پر پاکستانی اور بھارتی کمپنیوں کی مصنوعات کی تشہیر کرتی ہوئی خواتین اور بچوں نے پاکستانی لباس پہنے اور قومی پرچم لہراتے اسٹیج پر موجود قائدین کو سلامی دی
آرمی پبلک اسکول، پشاور کے 12 طلبا، 2 اساتذہ اور ایک انتظامی افسر پر مشتمل یہ وفد امریکی تھنک ٹینک، ’میریڈئین‘ کے توسط سے 26 جولائی کو واشنگٹن پہنچا تھا
طارق فاطمی نے کہا ہے کہ بحالی کے بعد، پاک امریکہ تعلقات اب استحکام کی منازل طے کر رہے ہیں۔ بقول اُن کے، ’دونوں ملکوں کے درمیان تمام شکوک و شبہات ختم ہو چکے ہیں‘۔۔۔ اور، اب ہم سے، ’ڈو مور‘ کے لیے نہیں کہا جاتا
مزید لوڈ کریں