اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے رابطہ کار ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ "افغانستان جانےوالوں میں سے 60 فیصد سے زیادہ بچے ہیں۔ ان کی حالت مایوس کن ہے، بہت سوں نے کئی دن تک سفر کیا ہے اور ان پر یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں واپس کہاں جانا ہے، اور وہ سرحد پر پھنس گئے ہیں۔
پالیسی پر بات کرنے کے لیے نام ظاہر نہ کرنے والے امریکی اہلکار نے کہا، "کمزور افراد کے تحفظ میں مدد کے لیے، ہم نے حکومت پاکستان کے ساتھ 25 ہزارسے زیادہ ایسےافغان اشہریوں کی ایک فہرست شیئر کی ہے جو امریکہ میں آبادکاری اور نقل مکانی کے عمل کے لئے پائپ لائن میں موجود ہیں۔"
افغانستان کے فی الواقع حکمرانوں نے ٹی ٹی پی کے خلاف پکڑ دھکڑ کی تفصیلات گزشتہ ہفتے کابل میں اسلام آباد کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کےدوران فراہم کیں ۔ایک عہدے دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ چترال سے واپسی پر گرفتارکیے گئے سب 200 جنگجو اب جیل میں ہیں۔
روس کے وزیرِ توانائی نے سینٹ پیٹرس برگ میں عالمی اقتصادی کانفرنس کی سائڈ لائن پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ "پاکستان کو تیل کی ترسیل شروع ہوگئی ہے۔ اس کے لیے کوئی خاص رعایت نہیں ہے بلکہ ویسے ہی ہے جیسے دیگر خریداروں کے لیے ہے۔"
افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں جمعرات کو ایک دھماکے میں کم از کم 15افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ قریبی بغلان صوبے کے ایک سابق طالبان پولیس چیف بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔
بیجنگ کی میزبانی میں پاکستان، ایران اور چین کا انسدادِ دہشت گردی اور خطے میں امن عامہ کی صورتِ حال پر ایک غیر روایتی اجلاس ہوا ہے۔
حکام کے مطابق واقعہ منگل کی صبح صوبائی دارالحکومت فیض آباد میں اس وقت پیش آیا جب نائب گورنر نثار احمد احمدی اپنے ڈرائیور کے ہمراہ دفتر جا رہے تھے۔ اس دوران ایک کار سوار بمبار نے بارود سے بھری گاڑی اُن کی گاڑی سے ٹکرا دی۔
قومی پرچم بردار پہلی ہفتہ وار مسافر پروا، اریانا افغان ائیر لائنز، بدھ کو کابل سے چین کے صوبے سنکیانگ کے دارالحکومت ارمچی کے لیے روانہ ہوئی۔ طالبان کے ٹرانسپورٹ اور شہری ہوابازی کے نائب وزیرغلام جیلانی وفا نےہوائی اڈے پر نامہ نگاروں سےخطاب کرتے ہوئے فضائی سروس کی بحالی کا خیر مقدم کیا۔
پاکستانی حکومت کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ سفیر عید الفطر سے قبل کابل روانہ ہوجائیں گے۔
طالبان حکومت کے وزیرِ داخلہ سراج الدین حقانی نے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران مرکزی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ "آپ کے خیالات اور افکار نے ہم پر اس حد تک غلبہ پالیا ہے کہ حکمرانی کا پورا نظام بدنام ہو گیا ہے اور اس صورتِ حال کو مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔"
طالبان کے انٹیلی جنس حکام کے مطابق چینی شہری اور ان کے افغان ساتھی قیمتی پتھروں کو غیر قانونی طور پر پاکستان کے راستے چین منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
مرسل نبی زادہ ان چند خاتون سیاست دانوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں میں شامل تھیں جنہوں نے طالبان کے ملک پر دوبارہ کنٹرول کے بعد ملک میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔
طالبان کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق ان کی حکومت او آئی سی کے اجلاس اور اعلامیے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ تاہم میڈیا کو جاری کردہ بیان میں ذبیح اللہ مجاہد نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔
دہشت گرد گروپ داعش کے ساتھ افغانستان میں منسلک گروپ آئی ایس خراسان نے شمال مشرقی صوبے بدخشاں کے دار الحکومت فیض آباد میں ہونے والے اس بم دھماکے کی زمہ داری قبول کر لی ہے ۔
عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں شدید موسمی بارشیں ہوئیں جس سے ملک میں سیلاب کی صورتِ حال پیدا ہوئی۔ اقوامِ متحدہ اور مقامی حکام کا کہنا اس آفت کے نتیجے میں 1600 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس میں کم از کم 575 بچے شامل ہیں۔
پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے ریزیڈنٹ کورآرڈینیٹر اور انسانی ہمدردی کے رابطہ کار جولین ہارنیس کا کہنا ہے کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے ملک بھر میں بڑی تباہی مچائی ہے اور اسے دہائیوں کا "سب سے بڑا چیلنج" بنا دیا ہے۔
ریلی کے شرکا کابل میں وزارتِ تعلیم کی جانب مارچ کر رہے تھے۔ مظاہرین ''ہمیں کام، روٹی اور آزادی چاہیے'' کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس دوران طالبان نے حکومت مخالف اس ریلی کو روکنے کے لیے تشدد کا راستہ اختیار کیا۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ خیز مواد ایک ہتھ گاڑی میں نصب تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں ''بے گناہ شہری'' ہلاک ہوئے ہیں۔
انفورسمنٹ اینڈ ریموول آپریشنز (ای آر او) کے نیویارک میں آفس نے جمعرات کو جاری کئے گئے ایک بیان میں بتایا کہ مفرور ملزم احمد بلال چیمہ کو 12 جولائی کے روز کمرشل فلائٹ پر ان کے آبائی ملک روانہ کیا گیا جہاں انہیں پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے سپرد کر دیا گیا۔
طالبان حکومت کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے واشنگٹن پر ایک مرتبہ پھر زور دیا ہے کہ وہ پابندیاں ہٹائے اور افغان مرکزی بینک کے امریکہ میں رکھے گئے 7 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے 'غیر مشروط طور پر' جاری کرے تاکہ طالبان ملک کے گہرے ہوتے معاشی اور انسانی بحران سے نمٹ سکیں۔
مزید لوڈ کریں