میچ کے اختتام سے محض ڈھائی منٹ قبل بریڈی کیلئے ٹچ ڈاؤن کا شاندار موقع تھا لیکن ایگلز کے کھلاڑیوں نے اُن کے دائیں ہاتھ سے بال چھین لیا۔ ٹام بریڈی کی یہ غلطی اُن کی ٹیم کیلئے بہت مہنگی ثابت ہوئی۔
اب تک کھیلے گئے چاروں میچوں میں بولنگ، بیٹنگ اور کپتانی تینوں شعبوں میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔
نکولس برنز کا کہنا ہے کہ ’’صدر ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ کو کمزور کر دیا ہے؛ اور وہ اسے منفی سمت کی جانب لے گئے ہیں۔ اُنہوں نے ہمارے کچھ اتحادیوں کے ساتھ رابطوں کو بھی کمزور کر دیا ہے۔‘‘
اب تک فوج کی طرف سے جو رد عمل سامنے آیا ہے وہ بڑی حد تک معتدل ہے اور پاکستان کے وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے امریکہ کے ساتھ محض انٹیلی جنس معلومات شیئر کرنے کا سلسلہ بند کرنے کا علان کیا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں چند نئے کھلاڑیوں نے اس سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستقبل میں ٹیم کا اہم حصہ بننے کی نوید سنائی۔ ان میں سپن بالر شاداب خان، تیز بالر حسن علی اور جارحانہ بیٹنگ کرنے والے فخر زمان شامل ہیں۔
ممتاز صحافی ڈیوڈ اِگنیٹئس، جو بے نظیر کو ذاتی طور پر جانتے تھے، کہتے ہیں کہ وہ زمانہ طالب علمی سے اپنے قتل تک انتہائی نڈر اور بے خوف رہیں۔ وہ جمہوریت، آزادی اور کھلے ذہن کی حامی تھیں ۔
اُن کے انتقال کے بعد پاکستان میں کوئی ایسا رہنما مو جود نہیں تھا جو آئینی اُمور اور فہم و فراست میں اُن کا ہم پلہ ہوتا۔ یوں مرکز، صوبوں اور ریاستی اداروں کے درمیان چپکلش اور رسا کشی کا ایک دور شروع ہو گیا اور آزادی کے محض 24 برس بعد ہی یہ ملک دو لخت ہو گیا۔
کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے جانے کے بعد آج ہفتے کے روز چیف سلیکٹر انظمام الحق نے نیوزی لینڈ کے دورے کیلئے 15 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔
سر کریک کا تنازعہ کشمیر کے مجموعی تنازعے سے مختلف ہے۔ یہ متنازعہ علاقہ محض چھ سے سات کلومیٹر رقبے کا ہے لیکن اس میں 250 سے 300 کلومیٹر تک کا سمندری علاقہ بھی شامل ہے۔
’ٹائیگر زندہ ہے‘ 2012 میں بنی سوپر ہٹ فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے جو بھارتی خفیہ ایجنسی راء اور پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایجنٹ پر مبنی کہانی پر بنائی گئی تھی۔ ان دونوں فلموں میں سلمان خان راء کے ایجنٹ اور کترینہ کیف آئی ایس آئی کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
اگرچہ پاکستانی حکومت کی جانب سے فی الحال کوئی واضح رد عمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم پاکستان میں اسے ایک واضح دھمکی کے طور پر لیا جارہا ہے۔
بابر کا کہنا ہے کہ وہ آخر تک کریز پر رہ کر اپنی ٹیم کیلئے بڑا اسکور کرنے کے خواہشمند ہیں کیونکہ بقول اُن کے آپ جتنا زیادہ کریز پر رہیں گے، وہ اُتنا ہی آپ کو واپس لوٹائے گی۔
پاکستان میں تیز بالروں کا ایک کلچر موجود رہا ہے، جنہوں نے مختلف وقتوں میں پاکستانی ٹیم کی فتوحات میں نمایاں کردار ادا کیا۔
پاکستان میں سزائے موت پانے والے بھارت کے مبینہ جاسوس کلبھوشن یادو سے اُن کی بیگم کے ساتھ اُن کی والدہ کی ملاقات کے حوالے سے پاکستان نے ابھی بھارت کو کوئی واضح جواب نہیں دیا ہے۔
ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ’’پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں اور یہ دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے ایک اہم مسئلہ ہے‘‘۔ تاہم، اُنہوں نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
ریلیز سے قبل ہی یہ فلم تناعات کا موضوع بن گئی ہے اور خاص طور پر راجپوت تنظیموں کی طرف سے اس پر خاصی تنقید کی گئی ہے۔ اُن کا خیال ہے کہ اس فلم میں پدماوتی اور علاؤالدین خلجی کے رومانس پر مبنی مناظر دکھائے گئے ہیں۔
اس نئے طریقہ کار میں نیوز میڈیا کی خبریں بنیادی ’’نیوز فیڈ‘‘ میں اُس وقت تک دکھائی نہیں دیں گی جب تک اس میں شامل ہونے کیلئے فیس بک کو فیس ادا نہ کی جائے۔اب ’’نیوز فیڈ‘‘ میں صرف وہی مواد شامل ہو گا جس کیلئے اشتہارات کی طرح معاوضہ ادا کیا جائے گا ۔ یوں نیوز میڈیا کو ’’ایکسپلور‘‘ فیڈ میں نسبتاً کم نمایاں حیثیت حاصل ہو گی۔
بانی پاکستان کی احسان مند قوم نے اُن کی واحد اولاد کو تقریباً نظر انداز کئے رکھا اور اُن کو وہ شناخت نہ دی جس کی وہ قوم کی بیٹی کی حیثیت سے حقدار تھیں۔
احسن اقبال نے مذکورہ ’خفیہ ہاتھ‘ کی نشاندہی تو نہیں کی ہے۔ تاہم کچھ باخبر ذرائع اس امکان کو رد نہیں کر رہے ہیں کہ شاید پاکستان میں ایک عبوری حکومت یا کیئر ٹیکر سیٹ اپ کی تیاری کی جار ہی ہے۔
مزید لوڈ کریں