نومبر 2014 اور دسمبر 2015 کی دو طرفہ سیریز بھارت کی طرف سے انکار کے بعد ممکن نہ ہو پائیں اور اب پاکستان نے ہر جانے کیلئے بھارت کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر رکھی ہے۔
صدرٹرمپ کی پالیسی میں متعدد ایسی چیزیں موجود ہیں جن کا پاکستان عرصے سے مطالبہ کرتا آیا ہے۔ ان میں افغانستان میں امریکہ کی طویل عرصے تک موجودگی، سیاسی تصفیے کی ضرورت اور افغانستان میں طالبان پر دباؤ بڑھانے جیسے اقدامات شامل ہیں۔
بی جے پی کے لیڈر ونے کاٹیار نے دعویٰ کیا ہے کہ تاج محل تعمیر کرنے کیلئے شہنشاہ شاہجہان نے یہاں موجود شیوا مندر کو مسمار کروا دیا تھا
اس سیریز میں سپنرز کے بجائے تیز بالروں پر انحصار کیا گیا جو مجموعی طور پر غیر مؤثر رہے۔ یوں تین تیز بالر اور ایک سپنر کے ساتھ پاکستانی ٹیم اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔
معروف دفاعی اور سیاسی تجزیہ کار جنرل (ریٹائرڈ) طلعت مسعود نکا کہنا ہے کہ ملک کے سیاستدان اقلیتی احمدی برادری کو سیاسی فٹ بال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
آئی ایس پی این کے اسسٹنٹ ایڈیٹر ڈینیل بریٹیگ کا کہنا ہے کہ اس دوران بھارت اور پاکستان کے کرکٹ بورڈ بھی دو طرفہ سیریز کیلئے رضامند ہونے پر مجبور ہوں گے۔
علی حمزہ، شجاع حیدر اور سجاد علی جیسے موسیقاروں کی تخلیقات بھارت میں انتہائی مقبول ہیں اور عمیر جسوال، علی سیٹھی، نبیل شوکت علی، مومنہ مستحسن اور عائمہ بیگ سمیت متعدد پاکستانی نوجوان گلوکاروں نے بھارتی شائقین پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔
پچھلے ہفتے امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس نے ایک سماعت کے دوران یہ کہا تھا کہ ’ٹرمپ انتظامیہ طالبان کی حمایت کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ ایک مرتبہ پھر کام کرنے کی کوشش کرے گی‘۔ تاہم اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر یہ آخری کوشش کامیاب نہیں ہوتی تو پھر صدر ٹرمپ جو بھی اقدامات ضروری سمجھیں گے، وہ اختیار کریں گے۔
بھارت میں قتصادی نمو کی شرح اپریل سے جون کے دوران کم ہو کر 5.7 فیصد پر آ گئی جو گزشتہ تین برس کے دوران سب سے کم شرح نمو ہے۔ اقتصادی ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ بھارتی معیشت کو اپنی اونچی اقتصادی نمو کی شرح پر واپس پہنچنے کیلئے سخت جدوجہد کی ضرورت ہو گی۔
خواجہ آصف کے اس بیان سے پاکستان، بھارت اور افغانستان میں ایک کھلبلی مچ گئی اور اس حوالے سے طرح طرح سے سوال کھڑے ہو گئے۔
پاکستان کی مستقل مندوب کی طرف سے یقینی طور پر ایک بڑی غلطی ہوئی ہے اوراقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کو تقریر سے پہلے اپنے مواد کا نہایت باریک بینی سے جائزہ لینا چاہئیے تھا۔
امریکہ اور چین کے تعلقات میں اُس وقت سے سرد مہری پائی جاتی ہے جب صدر ٹرمپ نے چین کی تجارتی پالیسیوں کو ہدف تنقید بنایا تھا اور اس کے علاوہ چین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام کے حوالے سے شمالی کوریا پر دباؤ بڑھائے۔
محکمہ خارجہ نے کرد رہنماؤں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے عراق کی وفاقی حکومت سے اُن مزاکرات کا راستہ اپنائے جن کے لئے امریکہ، اقوام متحدہ اور دیگر اتحادی ممالک نے مدد کا وعدہ کر رکھا ہے۔
تعلیمی اعداد وشمار کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ امریکہ میں انگریزی سیکھنے والے طلبا میں سے 13.8 فیصد لوگ سیکھنے کی معذوری کا شکار ہیں۔ان اعدادوشمار میں جسمانی اور سیکھنے کی معذوری دونوں ہی شامل ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے اولین خطاب میں شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن کو ’راکٹ مین‘ کہہ کر پکارتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ خود کشی کے راستے پر چل رہے ہیں۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی کے ماہر ریگ ڈیکاسن بھی سیکورٹی کے انتظامات دیکھ کر تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔
پاکستان کے نمبر دو کھلاڑی عقیل خان نے تھائی لینڈ کے کٹی فونگ وچیرا مانوونگ کو سخت مقابلے کے بعد پانچ سیٹس میں شکست دے دی۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹ میں یہ میچ تین گھنٹے تک جاری رہا۔
جنرل اسمبلی کے اس 72 ویں سالانہ اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ سمیت بہت سے ممالک کے سربراہان تقاریر کریں گے۔ ان سربراہان میں پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی شامل ہیں۔
ہار اور جیت سے قطع نظر سب سے زیادہ اطمنان بخش اور خوش کن بات یہ ہے کہ اس سیریز نے پاکستان کیلئے بین الاقوامی کرکٹ واپس ملک میں لانے کے امکانات روشن کر دئے ہیں۔
مزید لوڈ کریں