یہ واقعہ ضلع شانگلہ کی تحصیل مارتونگ کے گاؤں شگہ مارتونگ میں پیش آیا ھے جہاں پر ریت کا تودہ کرکٹ کھیلتے بچوں پر آگرا ۔ ریت کا تودہ گرنے سے لگ بھگ دس بچے ملبے تلے دب گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ دہشت گردوں کے فرار کے راستوں کو روکنے کے لیے ناکہ بندیوں کا کام جاری تھا کہ اس موقع پر دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
گورنر گلگت بلتستان نے ایک اعلامیے میں سپریم اپیلٹ کورٹ کے ایک مراسلے میں حالات سے نمٹنے کے لیے وزیرِ اعلیٰ کے عہدے پر انتخاب روکنے اور اسمبلی اجلاس کو ملتوی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
پیر کو چارسدہ شہر میں قرآن کی بے حرمتی اور سویڈن میں قرآن جلانے کے واقعہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے سویڈن کی حکومت سے تجارتی اور سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
سکھ، مسیحی اور ہندو برادری کے نے اقلیتی برادری پر ہونے والے حملوں کو تشویش ناک قرار دیا ہے اور حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل بھی کی ہے
پولیس رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح سردار من موہن سنگھ رکشے پر جا رہے تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی۔
عمائدین کے وفد میں شامل ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتایا کہ کالعدم تنظٖیم کے سربراہ مفتی نور ولی محسود نے مصالحت کے لیے ٹی ٹی پی کی شوریٰ کو اعتماد میں لینے کا کہا ہے۔
پاکستانی اوریجن کارڈ ( پی او سی) کے حصول کے بعد متعلقہ افراد کو پاکستانی شہریوں جیسی تمام مراعات حاصل ہوجاتی ہیں اور وہ پاکستان کے کسی بھی علاقے میں رہائش پذیر ہونے کے علاوہ جائیداد خرید سکتے ہیں۔
جنوبی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے رکن اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے بانی ارکان میں شامل علی وزیر کو شمالی وزیرستان سے ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارش کے بعد جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا جن کی منظوری کے بعد صدرِ مملکت اُن کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیں گے۔
خیبر پختونخوا میں شدید بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے جب کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق بنوں سمیت تین جنوبی اضلاع میں بارش کے دوران حادثات کی وجہ سے 27 افراد ہلاک جب کہ 146 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 2021 میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کے ساتھ اس کی تجارت میں اضافہ دیکھا گیا تھا، تاہم رواں برس دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم میں کمی آئی ہے۔
چند روز قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں حکام نے مختلف قبائلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر 32 مختلف مقامات پر کارروائیوں کی تصدیق کی تھی ۔
نو مئی کے واقعات کے بعد پنجاب اور سندھ سے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی تعداد زیادہ تھی اور یہ کہا جا رہا تھا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے رہنما فی الحال خاموش ہیں۔ لیکن پرویز خٹک کی پریس کانفرنس کے بعد اب یہاں بھی صورتِ حال بدلتی دکھائی دے رہی ہے۔
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلعے خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ میں نامعلوم افراد نے انسدادِ پولیو ٹیم پر حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں سیکیورٹی پر مامور تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلعے ہنگو میں تیل اور گیس نکالنے والی ایک غیر ملکی کمپنی کے پلانٹ پر مبینہ عسکریت پسندوں نے حملہ کیا ہے۔مبینہ عسکریت پسندوں کے حملے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے چار اہلکار اور غیرملکی کمپنی کے دو سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوئے ہیں۔
شمالی وزیرستان کے مرکزی انتظامی شہر میران شاہ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی حاجی مجتبی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ واقعہ تحصیل میر علی میں پیش آیا۔
دو رکنی ٹیم کو مینگورہ سے ملحقہ علاقے کے سنگوٹہ پبلک اسکول میں فائرنگ واقعے کی تحقیقات کو چار روز میں مکمل کرکے رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سوات کے مرکزی تجارتی شہر مینگورہ سے تعلق رکھنے والے صحافی عیسی خانخیل نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ فائرنگ کا یہ سنگوٹہ پبلک اسکول میں پیش آیا۔
حکام کے مطابق دونوں واقعات کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ابھی تک کسی گرفتاری کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
مزید لوڈ کریں