عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
حکومت نے پارلیمان سے آئینی ترامیم منظور کرانے کا معاملہ موخر کر دیا ہے۔ وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ ترامیم پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے چند روز کے لیے اس معاملے کو مؤخر کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات بتا رہے ہیں پارلیمنٹ ہاؤس سے عاصم علی رانا اس فیس بک لائیو میں۔
مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی فیصلہ دینے والے سپریم کورٹ کے آٹھ ججز نے ہفتے کو جاری کردہ وضاحتی حکم نامے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن تسلیم کر چکا ہے کہ پی ٹی آئی ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے۔ کمیشن کا تحریک انصاف ارکان کے سرٹیفکیٹ تسلیم نہ کرنا غلط ہے۔
چیف جسٹس نے چند روز قبل صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اُن کے پاس آئے تھے اور اُنہوں نے ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی مجوزہ آئینی ترمیم کا ذکر کیا تھا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے جمعے کو متفقہ طور پر نیب ترامیم کی بحال کا فیصلہ دیا۔ تاہم جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی نے فیصلے میں اضافی نوٹ تحریر کیے ہیں۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے مطابق وہ اسمبلی میں تقریر کے لیے کھڑے ہوتے تو بلیک آؤٹ کر دیا جاتا، کیوں کہ سرکاری ٹی وی پر اسمبلی کی کارروائی نشر ہوتی ہے۔ ان کے بقول، "اب ہم گونگوں اور بہروں کو کیا اپنی بات سنائیں۔ اس دور میں تو ہماری بات بھی نہیں سنی جا رہی۔"
پاکستان کی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے والے بلوچ سیاست دان سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ وہ اسمبلی سے راہِ فرار اختیار نہیں کر رہے۔ اگر انہیں ایک فی صد بھی یقین ہوتا کہ پارلیمنٹ ان کی بات سنے گی تو وہ استعفیٰ نہ دیتے۔ عاصم علی رانا کے ساتھ اختر مینگل کا مکمل انٹرویو دیکھیے۔
بعض ماہرین کہتے ہیں کہ یہ حکومت کا درست فیصلہ ہے، تاہم ڈیجیٹل رائٹس اور انسانی حقوق کے کارکن اسے شخصی آزادیوں کے منافی قرار دیتے ہیں۔
دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزارتِ دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ کے حوالے کرنے میں ایجنسیوں کا کوئی کردار نہیں ہے۔ نمائندہ وزارتِ دفاع کا مؤقف تھا کہ جو بھی الزامات لگائے گئے ہیں اس میں آئی ایس آئی ملوث نہیں۔
پاکستان میں وفاقی کابینہ نے بھی ’آپریشن عزم استحکام‘ کے لیے 20 ارب روپے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب دو روز قبل ہی بلوچستان میں امن وامان کی مخدوش صورتِ حال دیکھنے میں آئی اور 72 کے ہلاک ہوئے جن میں 14 سیکیورٹی اہلکار اور 21 حملہ آور بھی شامل تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اسپیڈ کم ہونے کی یہ سب وجوہات ہو سکتی ہیں۔ لیکن موجودہ صورتِ حال میں نظر آ رہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کے نظام میں ایسا نظام نصب کیا گیا ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کی سپیڈ 30 سے 40 فی صد تک کم ہو چکی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق رواں مون سون سیزن میں اب تک 195 افراد ہلاک اور 362 افراد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ 2300 کے قریب گھر اور لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
محمد اکرم کو 20 جون کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان کے عہدہ سے فوری طور پر ہٹا دیا گیا تھا اور انہیں لاہور رپورٹ کرنے کا کہا گیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ اڈیالہ جیل کی کالونی میں موجود اپنی رہائش گاہ پر تھے جنہیں بدھ کی صبح حراست میں لیا گیا۔
انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں انٹرنیشنل ٹریفک 30 سے 40 فی صد ڈاؤن گریڈ چل رہی ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ پر ہونے والے تمام کاروبار شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
پاکستان کی فوج نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کرتے ہوئے انہیں تحویل میں لے لیا ہے۔ فیض حمید کے خلاف کیا الزامات ہیں؟ اس بارے میں مزید تفصیلات بتا رہے ہیں اسلام آباد سے عاصم علی رانا۔
جنرل فیض حمید کے خلاف ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملہ پر تحقیقات ہورہی تھیں لیکن اب آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی متعدد مواقع پر پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کی، لہذا ان کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور ملٹری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں نیشنل علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑا جرم فساد فی الارض ہے۔ پاکستان فوج اللہ کے حکم کے مطابق فساد فی الارض کے خاتمے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
سابق وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ نو مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں اور اگر ان فوٹیجز میں پی ٹی آئی کا ایک بھی کارکن نظر آیا تو معافی مانگ لوں گا۔
حکومتِ پاکستان نے بنگلہ دیش میں وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے اقتدار کے خاتمے پر اب تک کوئی باضابطہ ردِعمل جاری نہیں کیا ہے۔ دفترِ خارجہ سے رابطے کے باجود اس بارے میں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
پیر کو راولپنڈی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی اور مذموم مقاصد کے لیے فوج کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے مافیا سمجھتا ہے کہ پاکستان کی تباہی میں اس کی کامیابی ہے۔
دبئی میں ایک عرصے سے یہ شکایات سامنے آ رہی ہیں کہ یہاں سے ملازمت یا وزٹ پر آنے والے کچھ پاکستانی افراد خواتین کی اجازت کے بغیر اُن کی ویڈیوز بناتے ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیتے ہیں۔
مزید لوڈ کریں