عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ گو کہ اسٹیبلشمنٹ نے سیاست سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے، لیکن اچانک سیاسی معاملات سے الگ ہونا اتنا آسان نہیں ہو گا۔
پاکستان اور بھارت نے جوہری تنصیبات کے خلاف حملوں کی ممانعت کے معاہدے پر 1988 میں دستخط کیے تھے، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت میں معاہدہ ہے کہ دونوں ممالک ہر سال کے پہلے دن جوہری تنصیبات کے بارے میں ایک دوسرے کو آگاہ کریں گے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے پانچ رُکنی بینچ نے کی تھی اور اسلام آباد کی یونین کونسل میں اضافے کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے تھے۔
حالیہ دنوں میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک فیصلہ ایسا سامنے آیا ہے جس میں شوہر کے برے سلوک کی شکار ایک خاتون کی خلع کو عدالت نے طلاق میں تبدیل کردیا۔
پاکستان کے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ملک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر کم ہیں لیکن دیوالیہ ہونے کا خطرہ بالکل نہیں ہے۔
اسلام آباد پولیس کے جاری نئے پلان کے مطابق شہر میں 25 نئی عارضی چیک پوسٹس قائم کی جارہی ہیں جب کہ ریڈزون کے داخلی مقامات پر تمام داخل ہونے والے افراد کی ریکارڈنگ کی جائے گی۔اسی طرح اسلام آباد میں میٹروبس میں سفر کرنے والے افراد کی بھی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔
ایوانِ صدر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور ان کے معاونین کی جانب سے سینیٹ انتخابات اور الیکشن کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی مبینہ مدد کے حوالے سےان کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا جب کہ یہ من گھڑت اور خود ساختہ ہے۔
جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی ذیشان حیدر کریں گے جب کہ ان کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے تین ڈی ایس پی اور حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے۔
پی ٹی آئی نے اپریل میں حکومت تبدیلی کے بعد قومی اسمبلی کا رخ نہیں کیا اور اس وقت سے اب تک ان ارکان کی رکنیت کے حوالے سے صورتِ حال واضح نہیں ہے۔
پاکستان کی وفاقی کابینہ نے کرونا وائرس کے حالات کے دوران تیل و گیس کی تلاش کرنے والی تین کمپنیوں کی طرف سے مقررہ کردہ وقت میں کام مکمل نہ کرنے پر منسوخ ہونے والے 11 لائسنس بحال کر دیے ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس 295 سی کے تحت آتا ہے؟ اس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کوئی واضح جواب نہیں دیا اور کہا کہ ایف آئی اے نے شکایت پر معاملے کی انکوائری کی تھی۔
واقعے میں ہلاک ایک طالب علم کی والدہ گل رعنا کہتی ہیں کہ ہم پہلے دن سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہمارے بچوں کے خون کے چھینٹے ان لوگوں کے ہاتھوں پر ہیں جو اس کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔ جن لوگوں نے خون بہایا ہے وہ تو ذمہ دار ہیں ہی لیکن یہ دہشت گرد یہاں تک کیسے پہنچے، ان کو روکنے والا کوئی نہیں تھا کیا؟
یہ بل اگرچہ بیرون ملک سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لیے منظورکیا گیا لیکن اس قانون کی منظوری کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اسے بلوچستان کے علاقے چاغی میں ریکوڈک منصوبہ کی خاطر منظور کیا گیا جس کے معاہدے پر عمل درآمد کی شرائط میں قانون سازی کی شرط رکھی گئی تھی۔
سلیمان شہباز کے خلاف دو بڑے کیسز ہیں جن میں سے ایک آمدن سے زائد اثاثوں اور دوسرا منی لانڈرنگ کا ہے جس میں الزام ہے کہ شریف فیملی نے اپنے ملازمین کے ذریعے 16 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی ہے۔
سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جائنٹ ڈائریکٹر سائلہ جمشید کے دستخطوں سے جاری ہونے والے سرٹیفکیٹ کے مطابق گوگل ایشیا پیسفک جو سنگاپور سے آپریٹ ہو رہی ہے کے پاکستان میں لائزن آفس کو رجسٹر کر لیا گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر پاکستان میں تمام ادارے گورننس میں تنزلی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے عوام کا ان اداروں پر اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت میں شامل افراد کی طرف سے اداروں کو مضبوط بنانے اور ان پر حکومتی اثرورسوخ کم کرنے سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت یا کسی اور ملک کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنے معاملات درست کر کے پاکستان میں بسنے والی تمام کمیونٹیز کے تحفظات دُور کرنے کی ضرورت ہے۔
فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے 23 اکتوبر کو ارشد شریف کے قتل سے پہلے اور اس کے بعد کینیا میں ہونے والے تمام واقعات، ان کا سفری ریکارڈ،موبائل فون ڈیٹا، ڈیوائسز، واٹس ایپ اور ای میل کے بارے میں بھی تمام معلومات رپورٹ میں شامل کی ہیں۔
اسلام آباد میں پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر کی ملکیت شاپنگ سینٹر سینٹورس مال کو کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول نے پیر اور منگل کی درمیانی رات سیل کر دیا ہے۔
مزید لوڈ کریں