عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت حکومت اضافی ٹیکسز اور لیوی عائد کر کے 200 ارب روپے جمع کرنا چاہتی ہے جس کا لامحالہ اثر عام آدمی پر ہی پڑے گا۔
پاکستان کے سیاحتی مقام مری میں برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاح مری کا رخ کر رہے ہیں۔ لیکن برف باری کے دوران سیاحوں کو کیا احتیاطی تدابیر اپنانی چاہئیں؟ بتا رہے ہیں مری سے وائس آف امریکہ کے نمائندے عاصم علی رانا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ان خطرات کو سامنے رکھ کر اپنی پالیسیاں اور ترجیحات نہیں بنائیں جس کی وجہ سے پاکستان کے لیے خطرات بدستور موجود ہیں۔
اوگر ا نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ گزشتہ برس یکم جولائی سے لاگو کر نے کی تجویز دی ہے جس کی اگر حکومت نے منظوری دے دی تو یہ بوجھ بھی عوام پر منتقل کیا جائے گا۔
غداری اور جاسوسی کے الزامات کا سامنا کرنے والے پاکستان فوج کے سابق لیفٹننٹ جنرل جاوید اقبال خود پر عائد الزامات کو غلط ثابت کرنے کی تگ و دو میں لگے ہیں۔
بینکنگ انڈسٹری کے مطابق بینکوں کا انٹربینک ریٹ کے بجائے اوپن مارکیٹ ریٹ سے سیٹلمنٹ کے باعث صارفین کے لیے فی ڈالر25 سے 30 روپے تک مہنگا پڑے گا۔
عدالت نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کام کر رہی ہے۔ مستقبل میں تفتیش کے نتیجے میں ضرورت محسوس ہوئی تو انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی جاسکتی ہیں۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما عمران فاروق کا قتل کیس عالمی سطح پر ایک بڑی مثال موجود ہے جس میں جرم کسی اور مقام پر ہوا لیکن اس کا ٹرائل کسی اور ملک میں ہوا ہے۔
کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ گو کہ اسٹیبلشمنٹ نے سیاست سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے، لیکن اچانک سیاسی معاملات سے الگ ہونا اتنا آسان نہیں ہو گا۔
پاکستان اور بھارت نے جوہری تنصیبات کے خلاف حملوں کی ممانعت کے معاہدے پر 1988 میں دستخط کیے تھے، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت میں معاہدہ ہے کہ دونوں ممالک ہر سال کے پہلے دن جوہری تنصیبات کے بارے میں ایک دوسرے کو آگاہ کریں گے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے پانچ رُکنی بینچ نے کی تھی اور اسلام آباد کی یونین کونسل میں اضافے کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے تھے۔
حالیہ دنوں میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک فیصلہ ایسا سامنے آیا ہے جس میں شوہر کے برے سلوک کی شکار ایک خاتون کی خلع کو عدالت نے طلاق میں تبدیل کردیا۔
پاکستان کے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ملک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر کم ہیں لیکن دیوالیہ ہونے کا خطرہ بالکل نہیں ہے۔
اسلام آباد پولیس کے جاری نئے پلان کے مطابق شہر میں 25 نئی عارضی چیک پوسٹس قائم کی جارہی ہیں جب کہ ریڈزون کے داخلی مقامات پر تمام داخل ہونے والے افراد کی ریکارڈنگ کی جائے گی۔اسی طرح اسلام آباد میں میٹروبس میں سفر کرنے والے افراد کی بھی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔
ایوانِ صدر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور ان کے معاونین کی جانب سے سینیٹ انتخابات اور الیکشن کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی مبینہ مدد کے حوالے سےان کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا جب کہ یہ من گھڑت اور خود ساختہ ہے۔
جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی ذیشان حیدر کریں گے جب کہ ان کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے تین ڈی ایس پی اور حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے۔
پی ٹی آئی نے اپریل میں حکومت تبدیلی کے بعد قومی اسمبلی کا رخ نہیں کیا اور اس وقت سے اب تک ان ارکان کی رکنیت کے حوالے سے صورتِ حال واضح نہیں ہے۔
پاکستان کی وفاقی کابینہ نے کرونا وائرس کے حالات کے دوران تیل و گیس کی تلاش کرنے والی تین کمپنیوں کی طرف سے مقررہ کردہ وقت میں کام مکمل نہ کرنے پر منسوخ ہونے والے 11 لائسنس بحال کر دیے ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس 295 سی کے تحت آتا ہے؟ اس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کوئی واضح جواب نہیں دیا اور کہا کہ ایف آئی اے نے شکایت پر معاملے کی انکوائری کی تھی۔
مزید لوڈ کریں