عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
عدالت نے ملٹری ڈائریکٹوریٹ فارمز کا نیشنل پارک کی آٹھ ہزار ایکڑ اراضی پر دعویٰ بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ نیشنل پارک کا ایریا وفاقی حکومت کی ملکیت سمجھا جائے۔
مری میں مختلف مقامات پر اب کیا صورتِ حال ہے؟ کیا سیاحوں سے کھچا کھچ بھرے رہنے والے مشہور مال روڈ پر اب بھی لوگ موجود ہیں؟ مری میں پھنس جانے والے سیاح کیا کہہ رہے ہیں؟ برف باری سے شدید متاثرہ علاقوں کی موجودہ صورتِ حال کی تفصیلات بتا رہے ہیں عاصم علی رانا۔
پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں شدید برف باری کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ پاکستان کی فوج کو دیگر اداروں کے ساتھ راستے کلیئر کرنے کے لیے طلب کیا گیا۔ مری میں یہ حالات کیوں پیدا ہوئے اور اس کے بعد کیا صورتِ حال بنی؟ بتا رہے ہیں اسلام آباد سے عاصم علی رانا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے صحافی انصار عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خبر سے یہ تاثر ملا کہ ججز نے کوئی سمجھوتہ کیا۔
پاکستان میں غربت اور مہنگائی میں لگاتار اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس کی بڑی وجوہات میں سے ایک بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہے۔
پی آئی اے کا آپریشن شروع تو ہو رہا ہے لیکن وفاقی وزیر غلام سرور خان کے جون 2020 میں پی آئی اے کے 30 سے 40 فیصد پائلٹس کے لائسنس جعلی ہونے کے بیان اور کرونا پابندیوں کی وجہ سے پی آئی اے کو صرف ریونیو کی مد میں 50 سے 60 ارب روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستان میں ان دنوں اس امکان کو تقویت کا مل رہی ہے کہ اسلام آباد چینی ساختہ جے 10 طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
عارف گل کے لواحقین کی طرف سے عدالت میں درخواست کی گئی تھی کہ انہیں گزشتہ دو برس سے زائد عرصے سے حبس بے جا میں رکھا گیا ہے اور اہلِ خانہ کی کوئی ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔
سپریم کورٹ میں کراچی میں تجاوزات کیس کی سماعت میں اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ عدالت کے حکم کی وجہ سے مذہبی تناؤ جنم لے رہا ہے۔ مسجد گرانے کے حکم سے بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف نے اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کی اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک پی ٹی آئی کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا کی۔
حکومتی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سزا یافتہ ہیں اور وعدے کے باوجود اپنے علاج کے بعد وطن واپس نہیں آئے، لہذٰا اُن کی منزل وطن واپسی پر جیل ہو گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیانِ حلفی کی خبر پر توہینِ عدالت کیس میں سابق جج رانا شمیم اور صحافی انصار عباسی سمیت دیگر افراد کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کے لیے سات جنوری کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
بے نظیر قتل کیس میں 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جب کہ پولیس اور ایف آئی اے دونوں نے عدالت میں چھ چھ چالان جمع کرائے اور مقدمے کی کارروائی میں 141 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوئے جن میں سے صرف 68 کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی سربراہ بے نظیر بھٹو کی آج چودھویں برسی ہے۔ بے نظیر بھٹو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے بعد واپس جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنیں۔ بے نظیر بھٹو کے آخری جلسے میں کیا کچھ ہوا اور ان پر فائرنگ کے وقت عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟ جانیے عاصم علی رانا کی رپورٹ میں۔
میں آپریشن تھیٹر کے باہر کھڑا یہ سب دیکھ رہا تھا۔ اس دوران ڈاکٹر مصدق نے وہاں موجود مخدوم امین فہیم اور باقی لوگوں کو بتایا کہ "ہم نے ہر ممکن کوشش کی۔ دل کی دھڑکن بند ہونے پر آخری کوشش کے طور پر سینہ چیر کر دل ہاتھ میں پکڑ کر پمپ کرنے کی بھی کوشش کی لیکن بی بی کو نہ بچا سکے۔"
راولپنڈی کے ریجنل پولیس افسر (آر پی او) اشفاق احمد نے بتایا کہ وجیہہ فاروق سواتی کے سابق شوہر رضوان حبیب نے انہیں ہنگو میں قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے پاس اس وقت آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔ ان کے بقول منی بجٹ نہ لانے کی صورت میں آئی ایم ایف کی طرف سے ایک ارب ڈالر کی قسط پاکستان کو نہیں ملے گی اور پاکستان کے لیے ادائیگیوں کا توازن برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا۔
پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے حوالے سے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے غلط امیدواروں کا چناؤ شکست کی وجہ بنی۔
واقعے میں ہلاک ایک طالب علم کی والدہ گل رعنا کہتی ہیں کہ ہم پہلے دن سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہمارے بچوں کے خون کے چھینٹے ان لوگوں کے ہاتھوں پر ہیں جو اس کے ماسٹر مائنڈ ہیں۔ جن لوگوں نے خون بہایا ہے وہ تو ذمہ دار ہیں ہی لیکن یہ دہشت گرد یہاں تک کیسے پہنچے، ان کو روکنے والا کوئی نہیں تھا کیا؟
ملک کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے اس کیس میں اے ایس آئی کو گرفتار کیا ہے۔ البتہ اسلام آباد پولیس باضابطہ طور پر اپنے افسر کے حوالے سے کوئی بیان دینے سے گریزاں ہے۔
مزید لوڈ کریں