عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد قندھار میں بڑی تعداد میں داعش اور دیگر تنظیموں کے لوگ موجود تھے۔ لیکن طالبان کے آنے کے بعد سرکردہ افراد وہاں سے بھاگے اور پاکستان ایران سرحد کے قریبی علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔
سی ای جے نے اپنی نوعیت کی یہ پہلا تحقیق کی ہے۔ جس میں صحافیوں کی ذہنی صلاحیت جانچنے کے 3 سال کے نتائج مرتب کیے گئے۔
وزیرِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ جبری تبدیلیٴ مذہب روکنے کا مجوزہ بل اسلامی شریعت سے متصادم ہے جب کہ اقلیتی ارکان اسے پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق قرار دے رہے ہیں۔
حکومت نے عمران خان کو دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات عام شہری کی درخواست پر انفارمیشن کمیشن میں دینے سے انکار کیا ہے۔ جب کہ انفارمیشن کمیشن کے اختیار کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ تحائف کی تفصیل جاری ہونے سے میڈیا ہائپ اور غیر ضروری خبریں پھیلیں گی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود عناصر افغان طالبان کی کامیابی کو مستقبل میں اپنی کامیابی کے طور پر دیکھ سکتے ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے تصادم نہیں چاہتے، معاملات حل کرنا چاہتے ہیں لیکن اصولوں پر سمجھوتہ بھی نہیں کریں گے۔
پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کا دورۂ پاکستان سازش کے تحت ختم کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی کرکٹ شائقین نیوزی لینڈ کے اس فیصلے پر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ دیکھیے عاصم علی رانا کی رپورٹ۔
اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت ریکارڈ 169 روپے 90 پیسے تک پہنچ گئی تھی۔ البتہ بدھ کو 70 پیسے کی کمی کے ساتھ ڈالڑ 169 روپے 20 پیسے میں ٹریڈ ہوتا رہا۔
حکومتی وزرا کے بیانات کے بعد الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وزیرِ ریلوے اعظم سواتی کو نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پولیس نے اس کیس میں ظاہر جعفر کے والدین، تھیریپی ورکس نامی ادارے کے مالک اور ملازم کو بھی مجرم قرار دیا ہے۔
کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہوا۔ اس اجلاس سے قبل پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسویسی ایشن اور دیگر بار کونسلز نے سپریم کورٹ کے باہر جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی پر شدید احتجاج کیا۔
شوکت ترین نے کہا کہ افغانستان کو ڈالر کی کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس وقت افغانستان کے زرمبادلہ کے دس ارب ڈالر روک لیے گئے ہیں۔ یہ ڈالرز آئی ایم ایف اور عالمی بنک نے افغانستان روکے ہیں جس کی وجہ سے افغانستان میں ڈالرز کی کمی ہے۔ ہم افغانستان کی صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہے ہیں
نیشنل پریس کلب میں پاکستان میڈیا ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے متوقع بل کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس میں پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نمائندوں نے شرکت کی۔
یہ ادارہ ماضی میں قائم ہونے والے این سی ایم سی کی طرح ہی کام کرے گا اور اس ادارے کے تحت تمام انٹیلی جینس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی رپورٹس جمع کروائیں گے۔
پاکستان میں میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل پر صحافی تنظیمیں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے اظہار رائے کی آزادی سے متصادم قرار دے رہی ہے۔ تاہم حکومت کا اصرار ہے کہ یہ بل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے اور اس کی فلاح و بہبود کے لیے لایا جا رہا ہے۔
پاکستان کے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم افغان سرحد پر آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت نہیں دے سکتے۔ پاک افغان سرحد پر باڑ ایک حقیقت ہے جو بڑی جانوں کا نذرانہ دے کر لگائی گئی ہے۔ خطے کی بدلتی صورتِ حال پر دیکھیے شیخ رشید احمد کا وی او اے کے نمائندے عاصم علی رانا کو دیا گیا خصوصی انٹرویو۔
افغان طالبان پر پاکستان کے اثر و رسوخ کے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ملا عبدالغنی برادر کو امریکہ کے ساتھ ایک میز پر بٹھا سکتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہماری ان کے ساتھ ذہنی مطابقت تو ضرور ہے، لیکن وہ ہماری بات مانتے ہیں یا نہیں یہ آنے والا وقت بتائے گا۔
سماعت کے دوران کمرہٴ عدالت میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی امین نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر صحافی سچ بولیں گے تو کوئی ادارہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرسکتا۔
انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے اس پابندی کو آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترادف قرار دیا ہے۔
ماضی میں بھی ایسی مثالیں موجود ہیں جن میں سپریم کورٹ کے ججز نے اپنے ساتھی جج کے فیصلے کے بر خلاف احکامات جاری کیے ہیں۔
مزید لوڈ کریں