عاصم علی رانا وائس آف امریکہ اردو کے لئے اسلام آباد سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون اتھارٹی نان ملٹری ڈرونز کو ریگولیٹ کرے گی۔ جن میں تفریح کے لیے اڑائے جانے والے ڈرونز بھی شامل ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق پنجاب کے بڑے شہروں سمیت پورا پاکستان وبا کی نئی لہر کی زد میں ہے۔ اگر احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑا تو یہ لہر پورے ملک میں پھیل سکتی ہے۔
پاکستان اور ترکی کے درمیان جو اے ٹی اے کے ٹی129 ہیلی کوپٹر کی فراہمی کے معاہدے میں تعطل پر دفاعی ماہرین کہتے ہیں ہیلی کاپٹروں کی فراہمی میں رکاوٹ پاک بھارت تعلقات ہیں۔
دورانِ سماعت پاکستان تحریکِ انصاف نے تسلیم کیا کہ علی حیدر گیلانی ویڈیو معاملہ ایک اسٹنگ آپریشن تھا۔ پی ٹی آئی نے کمیشن سے فوری ایکشن لینے کا کہا ہے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں کچھ نہیں ہے۔
سماعت کے دوران ایڈینشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کمرہؐ عدالت میں موقف اختیار کیا کہ براہِ راست نشریات میڈیا کا حق ہے کسی فریق کا نہیں۔ اب تک کسی میڈیا ہاؤس نے عدالت میں براہِ راست نشریات کی درخواست نہیں دی۔
وزیرِ اعظم اور حکومتی وزرا کی تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات خوش اسلوبی سے انجام کو پہنچے۔ کمیشن کسی کی خوشنودی کے لیے قانون کو نظر انداز نہیں کرسکتا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس اطہر من اللہ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق ان کی درخواست پر سماعت کی۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے عبدالحفیظ شیخ کو پانچ ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ انہوں نے 169 ووٹ لیے جب کہ حکومتی امیدوار کے حصے میں 164 ووٹ آئے۔
جسٹس عیسیٰ نے کہا کہ سانحہ مشرقی پاکستان پر بات کی جائے تو خاموش کرا دیا جاتا ہے۔ قائد اعظم اور میرے والد کی روح قبر میں تڑپ رہی ہو گی، لگتا ہے آج ہم پاکستان میں نہیں گٹر میں رہتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے اعلیٰ عدالت کے فیصلے کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو آئندہ کے لیے لائحہ عمل بنائے گی۔
جسٹس عیسی نے درخواست کی کہ اُن کی نظرِثانی درخواست کی سماعت کو براہ راست نشر کرنے کے لیے اُن کی درخواست پہلے سنی جائے۔
منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو جون 2021 تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن سویا ہوا ہے اور جاگنے کو تیار نہیں۔ الیکشن کمیشن نے کرپشن بھی روکنی ہے صرف انتخابات نہیں کرانے۔ بار بار پوچھا کرپشن روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے مگر کوئی جواب نہیں ملا۔
وکلا کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ کی طرف سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو فروخت کر کے انہیں ادائیگی کا جو دعویٰ دائر کیا گیا تھا، اس میں شریف خاندان کے وکلا کی فیس 20 ہزار پاؤنڈ کے قریب تھی جو اب براڈ شیٹ نے ادا کر دی ہے۔
بدھ کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں سینیٹ انتخابات کے طریقۂ کار سے متعلق عدالتِ عظمیٰ کی رائے طلب کرنے کے لیے بھیجے گئے صدارتی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں تحریکِ انصاف کی ایک ہفتے میں مصدقہ ریکارڈ فراہم کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے اور بدھ تک تمام دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں ہونے والے واقعات الیکشن کمیشن کے لیے لمحۂ فکریہ ہیں اور انہیں اس بارے میں سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
اختلافی نوٹ میں جسٹس فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ بینچ میں شامل تمام ججز کے دستخط ہونے تک حکم نامہ قانونی نہیں ہو سکتا۔ وزیرِاعظم کے خلاف مقدمہ نہ سننے کا مطلب ہے کہ جج صرف پرائیویٹ کیسز سن سکتا ہے۔
پاکستان میں وفاقی سطح پر مدارس کے معاملات کو دیکھنے والی تنظیم 'وفاق المدارس' کی مجلس شوریٰ نے اعلان کیا ہے کہ وقف املاک سے متعلق ترمیمی قوانین مدارس کی آزادی کے خلاف ہیں۔
خیبر پختونخوا میں پرویز خٹک کے آبائی علاقے کی صوبائی نشست پر مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کی۔ ڈسکہ کے قومی اسمبلی کی نشست پر نتائج روک لیے گئے۔ وزیر آباد میں بھی پی ایم ایل این کو برتری حاصل ہوئی۔
مزید لوڈ کریں