Umer Farooq is a multimedia journalist based in Peshawar, Pakistan.
سول سوسائٹی کے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سماجی و فلاحی اہل کاروں نے پشاور پریس کلب کے سامنے جمع ہو کر حکومت سے بچوں کی تحفظ کے لئے مضبوط قوانین بنانے اور ان پر عمل درآمد کے حق میں نعرے لگائے۔ انہوں نے بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بچوں کے حقوق اور حکومت سے مطالبے درج تھے۔
موسم گرما کی تعطیلات گزشتہ ہفتے جولائی کی آخری تاریخ کو ختم ہو گئی تھیں، مگر گرمی کی شدت اور بارشوں کے نہ ہونے کے باعث اکثر اسکولوں میں طالب علموں کو ہیٹ سٹرک کی خبریں سامنے آتی رہیں۔ جس پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر علی نے ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے 14 اگست تک تمام تعلیمی ادارے بند کردیے۔
رٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پشاور میں 'شمشان گھاٹ' کی تعمیر کیلئے فنڈز کی منظوری کے باوجود محکمہ اپنے فرائض انجام نہیں دے رہا جس کے باعث سکھوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
محکمہٴ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، ان مدارس میں پرائمری سے سیکنڈری سطح تک کل 59991 طلبہ دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن میں 45908 طلباء اور 14083 طالبات ہیں
ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر سید عبد الستار شاہ کا کہنا ہے کہ چین سے منگوائی جانے والی کھانے پینے کی کئی چیزوں کے اجزا میں جیلیٹن کا شامل ہوتا ہے جو کہ عموماً جانوروں کے گوشت اور ہڈیوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ روزے اور عیدین کے اعلان کا اختیار حاکم وقت یا اس کے مقرر کردہ کسی شخص یا کمیٹی کو حاصل ہے؛ ’’لہذا، ذاتی یا سیاسی نوعیت کی کمیٹیوں پر پابندی لگائی جائے‘‘
ایک غیر سرکاری تنظیم بلیو وینز کے اعداد وشمار کے مطابق صرف خیبر پختون خوا میں 2015 کے آغاز سے اب تک تقریباً 57 خواجہ سراؤں کو قتل کیا جا چکا ہے۔
اس سال کے شروع میں خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں پشتون تحفظ تحریک کے نام سے ایک تحریک شروع ہوئی جس نے ریاست سے پشتون علاقوں میں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر لوگوں کے ساتھ مبینہ ناروا اور غیر مناسب برتاؤ اور سلوک کے خلاف احتجاج کیا۔
پشتون تحفظ موومنٹ کے ایک اور رکن نیازنین ملنگ نے ’وائس آف امریکہ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس سے قبل ہم جہاں بھی جلسہ کرتے ہیں وہاں سے ہمارے کارکنان کو غائب کردیا جاتا ہے‘‘
ایسے علاقے جو کہ مہمند ایجنسی کے گردونوح کو مرکزی شاہراہ سے ملاتی ہیں، ان پر قائم 9 چیک پوسٹوں کو پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے
ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل قمر ندیم نے وائس اف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق آج انہیں سینٹرل جیل پشاور سے راول پنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
ایک طرف تو مذاكرات کی بات ہوتی ہے اور دوسری طرف ہمارے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہے۔ یہ ڈبل گیم نہ کھیلا جائے۔ ریاست ہمیں اپنی اولاد سمجھتی ہے یا نہیں تاکہ ہم بھی آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے اپنے حقوق کے لئے لائحہ عمل بنا سکے۔
اس سال کے پہلے مہینے میں صوبائی کابینہ نے صوبے میں موجود تقریباً 28 ہزارمساجد کے آئما مساجد کو بھی ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا تھا جس میں ہر مسجد کے امام کو دس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پیش ہوئے تو چیف جسٹس نے استفسار کہا کہ ہم اسپتال گئے وہاں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔ آپ کو معلوم ہے کہ پشاور کی آبادی کتنی ہے؟ کتنا فضلہ نہروں میں پھینکا جا رہا ہے؟
اس ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے دوطرفہ رائے کا نظام، سرکاری اور منتحب نمائندگان کے لیے فیصلہ سازی کرنے اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے حکومتی ردعمل کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا
فوزیہ بی بی نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ پارٹی کے اندر کچھ ایسے عناصر موجود ہیں جو نہیں چاہتے کہ میں آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کی نمائندگی کروں۔
آلودہ پانی پینے کی وجہ سے پیٹ کی بیماریاں مثلاً دست اور قے کے علاوہ ہپاٹائٹس پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
مزید لوڈ کریں