’الف اعلان‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر، گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعلیم سے متعلق اعشاریے بہتر ہوئے ہیں۔
سعودی نائب وزیر نے کہا کہ سعودی عرب ’’بالخصوص انسدادِ دہشت گردی، غیر معمولی جنگ اور پہاڑوں پر لڑائی کے میدان میں‘‘ تربیت سے متعلق پاکستان سے تعاون چاہتا ہے۔
اتوار کو ایک بار پھر بھارتی وزیرِ اعظم نے کانگریس کے رہنما پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اُنھوں نے پاکستانی عہدیداروں سے خفیہ ملاقاتیں کیں۔
امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں اپنے شہریوں کو اپنی سلامتی سے متعلق انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
بھارت کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے پاکستان نے کلبھوشن کی والدہ کو بھی اپنے بیٹے سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔
رضا خان دو دسمبر کو لاہور سے اس وقت لاپتا ہوئے تھے جب وہ اپنے گھر سے دفتر کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ اس کے بعد اُن کا کسی سے رابطہ نہیں ہوا ہے۔
پاکستان نے ترکی کی طرف سے آئندہ ہفتے اس معاملے پر بحث کے لیے اسلامی ممالک کا سربراہ اجلاس بلانے کا خیر مقدم بھی کیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے چاروں صوبوں کے 79 اضلاع میں خواتین کی انتخابی عمل میں شمولیت اور اُن کا نام انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے کے لیے ایک مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تجزیہ کار رسول بخش رئیس کہتے ہیں کہ دھرنے کے دوران ہی پارلیمان کو صورتِ حال کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے سیاسی حل کی کوشش کرنی چاہیے تھی۔
ایچ آر سی پی کی طرف سے پیر کی شب جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جبری گمشدگی کے حالیہ واقعات میں کراچی میں بلوچ طلبہ اور کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بعض حلقوں کی طرف سے ان خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ یہ انتہائی نازک معاملہ ہے اور سابق وزیر قانون کی سلامتی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت ایک ایسے وقت سعودی عرب کا دورہ کر رہی ہے جب اس سے ایک روز قبل ہی سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد میں شامل 41 ممالک کے وزرائے دفاع کا اجلاس ریاض میں ہوا تھا۔
راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف اپنے اپنے طور پر لڑنے والے ممالک کی افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے محدود وسائل کے سبب بہت دباؤ میں ہیں۔
عدالت نے حکومت کو ختمِ نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی سے متعلق سینیٹر راجہ ظفر الحق کی قیادت میں بننے والی کمیٹی کی تیار کردہ رپورٹ بھی 27 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایچ آر سی پی جنوبی وزیرستان میں ’’طالبانائزیشن‘‘ کی ممکنہ بحالی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر فکر مند ہے۔
قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے منگل کو صحافیوں سے مختصر گفتگو میں حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس احتجاج کو ختم کرانے میں عسکری قیادت کی مدد لے۔
انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے بلوچستان میں تعینات سکیورٹی فورسز سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اخبارات کے کاروبار سے منسلک لوگوں کو محفوظ ماحول فراہم کریں۔
وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے عدالت کو یقین دہائی کروائی ہے کہ آئندہ کسی کو بھی اس طرح کی صورت حال پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید لوڈ کریں