اگرچہ حکومت نے کرونا وبا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن مہم شروع کر رکھی لیکن ماہرین کے خیال میں یہ مہم خطے کے بعض دیگر ممالک کے مقابلے میں سست روی کا شکار ہے جسے ان کے بقول مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
روس کے وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ساتھ مختلف شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ روس پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے بھی تیار ہے
دفترِ خارجہ کے بیان کے مطابق روسی وزیرِ خارجہ لاروف بدھ کو پاکستان کی وزارتِ خارجہ میں پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ پاکستان اور روس کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں روسی وفد کی قیادت کریں گے۔
پاکستان کے وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ معاشی مشکلات کے پیشِ نظر ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا، لہذٰا کرونا وبا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ 'گلوبل فنڈ' نے یہ فیصلہ ایڈیشنل سیف گارڈ پالیسی کے تحت کیا ہے تاکہ ملک میں ایچ آئی وی کی روک تھام کے لیے امداد کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔
امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن کے پاکستان سے تعلقات مضبوط کرنے کے حالیہ بیان پر مبصرین نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ افغانستان کے تنازعے کا پُر امن حل کے لیے پاکستان کے کردار کی معترف ہے۔
ان کے بقول پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں و کشمیر ہی ایک حل طلب معاملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کر کے ہم مہذب ہمسایوں کے طرح تعلقات قائم کر سکتے ہیں۔
پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان زاہد حفیط چوہدری نے کہا کہ پاکستان افغان تنازع کے حل کے لیے امریکہ کی تازہ کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ تاہم اُن کے بقول بھارت کا افغانستان میں قیامِ امن کے لیے کردار کبھی بھی تعمیری نہیں رہا۔
اس اجلاس میں پاکستان کے علاوہ امریکہ، چین، افغان حکومت اور طالبان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ماسکو میں افغانستان سے متعلق اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب حال ہی میں امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے افغان صدر اشرف غنی کو خط لکھا ہے۔
بدھ کو معمول کی بریفنگ کے دوران امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کا حوالہ 'بھارتی وفاقی علاقے' کے الفاظ سے دیا لیکن ساتھ ہی یہ واضح کیا کہ اس خطے کے بارے میں امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
تجزیہ کار جمال خشوگی کے معاملے پر پاکستان کے بیان کو دونوں ملکوں کے درمیان بعض امور پر سامنے آنے والے اختلافات کے تناظر میں اہم قرار دے رہے ہیں۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے بھی پاکستان اور بھارت میں سیز فائر کا خیرمقدم کیا ہے۔ امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تناؤ میں کمی کے لیے رابطوں کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے افغانستان کے لیے معاون مشن نے اپنی تازہ رپورٹ میں افغانستان میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
صدر غنی نے کہا کہ تمام فریقوں کو ایک سال میں سخت فیصلے اور قربانیوں کے لیے تیار رہنا ہو گا۔ ان کے بقول ہمیں وقت کی نزاکت کا احساس ہے اور ہم مشکل فیصلے کرنے کے لیے تیار ہیں۔
افغان عسکری کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بھائی احمد ولی مسعود کے مطابق جب تک امن عمل میں تمام افغان قومیتوں کی نمائندگی نہیں ہو گی۔ اس میں کسی پیش رفت کی توقع نہیں ہے۔
بین الاقوامی امور کے ماہر نجم رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان اب اپنی اقتصادی سفارت کاری کو افریقی ممالک تک وسعت دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ کا دورہ مصر بھی انہیں کوششوں کا حصہ ہے۔
اس معاہدے کے تحت افغانستان بین الاقوامی تجارت کے لیے پاکستان کی بندرگاہیں اور زمینی راستے استعمال کر سکتا ہے۔ اسی معاہدے کے تحت افغانستان اپنا تجارتی سامان بھارت کو برآمد کر سکتا ہے۔
حال ہی میں جاری ہونے والی اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق کالعدم شدت پسند گروپ تحریکِ طالبان پاکستان یعنی ٹی ٹی پی کا بعض دیگر گروپس کے ساتھ ہونے والا اتحاد افغانستان، پاکستان اور خطے کے لیے خطرے میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔
سلامتی کونسل کی رپورٹ میں ماہرین کا کہنا ہے کہ سال 2020 کے آخری چھ ماہ کے دوران تنازعات کے شکار علاقوں میں خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔
خطے کے دیگر ممالک بشمول چین، بھارت اور پاکستان نے میانمار کی صورتِ حال پر محتاط ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں کو آئین کا احترام کرنے اور جمہوری عمل برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔
مزید لوڈ کریں