دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پرامن اور نہتے احتجاجی مظاہرین کے خلاف بھارتی فورسز کی طرف سے طاقت کا وحشیانہ استعمال قابل مذمت ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے اختتام پر وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ متققہ قرار داد کی منظوری اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ اہم اُمور پر تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہیں۔
یمن کی جنگ کے اثرات اور اس میں پاکستان کے ممکنہ کردار پر بحث کے لیے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کے لیے عمران خان کی قیادت میں اُن کی جماعت کے اراکین پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو وہ میڈیا کی توجہ کا مرکز رہے۔
پاکستان کے قانون سازوں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر اس معاہدے پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد ہوتا ہے تو اس کے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
حکام کے مطابق یمن کے مختلف علاقوں میں موجود پاکستانیوں کی تعداد 3000 ہے جن میں سے ایک ہزار لڑائی والے علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے تجویز دی ہے کہ کسی بھی فیصلے سے قبل پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلا کر اُس میں صورت حال پر غور کیا جائے۔
یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے کیوں کہ جس علاقے میں یہ ژالہ باری ہوئی وہ عموماً گرم ریگستان کی وجہ سے مشہور ہے۔
اکستان کے آئین کی رو سے ملک میں مردم شماری کا عمل ہر دس سال کے بعد ضروری ہے، تاہم پاکستان میں آخری مردم شماری 17 سال قبل 1998ء میں ہوئی تھی۔
سوات کی تحصیل مدین کے علاقے بشی گرام میں ظہور محمد نامی شخص کو کھلونا نما دستی بم ملا تھا جسے وہ گھر لے آیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ جمعرات کو شفقت حسین کے "بلیک وارنٹ" جاری کیے تھے جس کے تحت مجرم کو 19 مارچ کو پھانسی دی جانی ہے۔
محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیداروں کے مطابق سوائن فلو سے متاثرہ دونوں مریض ملتان کے مقامی اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کو طبی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
ممتاز قادری نے چار جنوری 2011ء کو اُس وقت کے پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کو اسلام آباد کی ایک مارکیٹ میں گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔ وہ گورنر کے سرکاری محافظوں میں شامل تھا۔
صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ حکومت خواتین کے حقوق کے حوالے سے قوانین میں پائے جانے والے سُقم کو دور کرے گی۔
شمال مغربی شہر مانسہرہ میں گزشتہ سال 12 مئی کو کالج کے سال اول کی ایک طالبہ کو اس کی ایک ہم جماعت نے ورغلا کر ایک کار میں سوار کیا جس میں پہلے سے موجود دو مردوں نے طالبہ کو چلتی گاڑی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بھارتی سیکرٹری خارجہ سبرامینیم جے شنکر اپنے پاکستانی ہم منصب اعزاز احمد چوہدری سے ملاقات کے لیے منگل کو اسلام آباد پہنچے گے۔
بھارت کے سیکرٹری خارجہ جے شنکر تین مارچ کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئیں گے۔ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے بھارتی وفد میں شامل صحافی جوتی مہھوترا اور بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عزیراحمد خان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مسائل کے حل کے لیے رابطے اور بات چیت ضروری ہے۔
’پی آئی اے‘ کے ترجمان رانا حنیف نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ بنگلہ دیش میں پاکستانی فضائی کمپنی کے اسٹیشن مینجر علی عباس شاہ کے گھر پر رواں ہفتے بنگلہ دیش کی پولیس نے چھاپہ مارا تھا
رواں ہفتے پاکستانی اخبارات میں خبریں شائع ہوئیں کہ شربت بی بی اور اُن کے دو بیٹوں ولی خان اور رؤف خان کو گزشتہ سال پاکستان کے قومی شناختی کارڈ جاری کیے گئے۔
صوبہ خیبر پختونخواہ کے پولیو سیل کے ایک عہدیدار ڈاکٹر امتیاز نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اس مہم کے دوران پہلے کی نسبت انکار کرنے والے والدین کی تعداد میں تقریباً 50 فیصد کمی دیکھی گئی۔
پاکستان میں قائم انسداد پولیو سیل کی سربراہ عائشہ رضا فاروق نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ حکومت اس وائرس کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور بھرپور کوششوں میں مصروف ہے جس سے توقع ہے اس سال پولیو سے متاثر بچوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہو گی۔
مزید لوڈ کریں