ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نےکہا ہے کہ عالمی طاقتوں نےایران کےخلاف تعزیرات عائد کرنے کا مضحکہ خیز فیصلہ کیا ،اور اُن کے بقول، یہ پابندیاں ناکام ہو چکی ہیں۔
مسٹر احمدی نژاد نے یہ بات حکومتی ٹیلی ویژن پرہفتے کے روز نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں کہی۔
ایرانی رہنما نے کہا کہ اِن اقدامات نے ایرانی شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔
ہفتے کو ہی حکومتی ایران ایئرلائنز کے ایک چوٹی کے عہدے دار نے کہا کہ ایران ایندھن کے اُن یورپی سپلائیرز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کررہا ہےجنھوں نے بین الاقوامی پابندیوں کے باعث ملک کے طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے سے انکار کیا ۔
ایئرلائنز کے منیجنگ ڈائریکٹر فرہاد پرورش نے کہا ہےکہ ایران نے بین الاقوامی ثالثوں سے شکایات دائر کی ہیں اوریہ معاملہ ہیگ کی بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے سامنے اُٹھایا ہے۔
پرورش نے کہا کہ ایندھن کے سپلائیزربین الاقوامی ضابطوں کے تحت ہوائی اڈوں پرمسافر پروازوں کی سکیورٹی، آرام اور بہبود کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔
ایئرلائن کے ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا کہ ایندھن کی کمپنیوں نے اپنی حکومتوں سے صورتِ حال کا تصفیہ کرنے کے لیے کہا ہے، کیونکہ ایرانی جیٹ طیاروں کا بائیکاٹ اُنھیں مالی نقصان پہنچا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1