رسائی کے لنکس

بھارت کے ہمالیائی خطے میں برفانی تودہ گرنے سے 26 کوہ پیما ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کے ہمالیہ کے خطے میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 26 کو پیماؤں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے جب کہ خراب موسم کی وجہ سے ریسکیو کے چوتھے دن بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری طرف بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناشک میں ہفتے کو بس میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق 41 افراد پر مشتمل ٹرینیز اور ان کے اساتذہ کا گروپ منگل کو شمالی ریاست اترا کھنڈ میں درودی کا ڈنڈا ٹو کی چوٹی کے قریب برفانی تودے میں پھنس گیا تھا۔

حکومتی ایجنسی ‘نہرو انسٹیٹیوٹ آف ماؤنٹینیئرنگ’ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ انہیں 26 کو پیماؤں کی لاشیں مل گئی ہیں، جن میں 24 ٹرینیز شامل ہیں جب کہ دو لاشیں انسٹرکٹرز کی ہیں۔

عہدیدار کے مطابق اس مہم کے تین ارکان لاپتا ہیں۔ جمعے کو خراب موسم کے باعث تلاش کا عمل جلدی ختم کر دیا گیا تھا، جس کے بعد ہفتے کو تلاش کا عمل دوبارہ سے شروع کیا گیا۔

ریاست اترا کھنڈ کی آفتوں سے نمٹنے والی ایجنسی کے ترجمان ردیم اگروال نے بتایا کہ اب تک کچھ کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

اترا کھنڈ کی ضلعی ایجنسی نے بعد ازاں واضح کیا کہ ان میں وہ 20 کوہ پیما بھی شامل ہیں جو برفانی تودے کی زد میں نہیں آئے۔

ریسکیو ہونے والے نائب صوبے دار انیل کمار نے بھارتی اخبار ‘انڈین ایکسپریس’ کو بتایا کہ جب برفانی تودہ ان کی رسیوں سے ٹکرایا تو وہ اور ان کے کچھ ساتھی کوہ پیماؤں کو گلیشیئر کے درمیان حصے میں لےگئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب برف پگھلنا شروع ہوئی تو انہوں نے رسی کو دوبارہ سے تھاما اور اپنے ساتھیوں کو ریسکیو کرنا شروع کیا۔

ریسکیو ہونے والے ٹرینی کوہ پیما سنیل لالوانی نے انسٹرکٹرز کو کئی زندگیاں بچانے کا سہرا دیا۔

لالوانی نے بھارتی اخبار ‘ہندوستان ٹائمز’ کو بتایا کہ کہ وہ چوٹی سے 50 سے 100 میٹر کی دوری پر تھے جب کہ ان کے انسٹرکٹرز ان سے آگے تھے۔ ایسے میں اچانک برفانی تودہ گر گیا اور سب گر گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ چند سیکنڈز میں ہوا تاہم وہ کسی طرح سانس لینے میں کامیاب رہے۔

مہاراشٹرا میں بس میں آگ لگنے سے 12 افراد ہلاک

بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناسک میں ہفتے کو بس میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق پولیس کنٹرول روم کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ 30 سے زائد افراد کو مقامی سول اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

بھارت کے تجارتی شہر ممبئی کے شمال میں 190 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر ناسک میں ڈیزل ٹینکر کے ساتھ ٹکر کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

بھارت کے تجارتی شہر ممبائی کے شمال میں 190 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر ناشک میں ڈیزل ٹینکر کے ساتھ ٹکر کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔
بھارت کے تجارتی شہر ممبائی کے شمال میں 190 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر ناشک میں ڈیزل ٹینکر کے ساتھ ٹکر کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بس آگ کے شعلوں میں لپٹی ہے۔

بھارتی وزیرِاعظم نریندرا مودی کا حادثے پر دکھ کا ظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی ہمدردی حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

مودی نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لیے 2400 ڈالر فی کس اور زخمیوں کے لیے 600 ڈالر فی کس کی امداد کا اعلان بھی کیا۔

اس کے علاوہ مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بھی ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے لیے 6000 ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔

XS
SM
MD
LG