رسائی کے لنکس

انڈونیشیا میں زلزلے سے 35 افراد ہلاک، کئی عمارتیں منہدم


فائل فوٹو
فائل فوٹو

انڈونیشیا میں 6.2 شدت کے زلزلے اور اس کے بعد آنے والے آفٹر شاکس کے باعث مختلف واقعات میں 35 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب جزیرہ سولاویسی میں آنے والے زلزلے کے بعد زلزلہ پیما مرکز نے آفٹر شاکس کا بھی انتباہ جاری کیا ہے۔ جب کہ سونامی کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

زلزلے کا مرکز جزیرہ سولاویسی کا ماجینی ٹاؤن تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکوں سے شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور سونامی کے اندیشے کے پیشے نظر بلند مقامات کا رخ کرنے لگے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے اور آفٹر شاکس کے باعث تین مختلف مقامات پر تودے گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ بجلی منقطع ہو چکی ہے اور مرکزی شہروں جیسے مکاسار سے دیگر علاقوں کو منسلک کرنے والے پل متاثر ہوئے ہیں۔

زلزلے سے ہونے والے مزید نقصانات کے حوالے سے حکام کا کہنا تھا کہ 60 سے زائد گھروں کے تباہ ہونے کی نشان دہی ہو چکی ہے۔ جب کہ دو ہوٹل بھی منہدم ہوئے ہیں۔

اسی طرح صوبائی گورنر کے دفتر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اور اندیشہ ہے کہ ملبے تلے کچھ افراد دبے ہوئے ہیں۔

انڈونیشیا کے ساحل سے تین میٹر بلند سونامی کے ٹکرانے کے مناظر
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:36 0:00

'رائٹرز' کے مطابق مغربی سولاویسی کے ہنگامی امداد کے ادارے کے سربراہ دارنو ماجد کا کہنا تھا کہ ماجینی میں 35 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور خدشہ ہے کہ ماجینی کے ساتھ واقع ضلع ماموجو میں بھی زلزلے اور آفٹر شاکس کے باعث نقصانات ہوئے ہوں گے۔

ان کے بقول رضا کار امدادی سرگرمیوں اور نقصانات کا اندازہ لگانے کے کام میں مصروف ہیں۔

انڈونیشیا کے ہنگامی امداد کے قومی ادارے نے ابتدائی معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلے اور آفٹر شاکس سے ماجینی میں 637 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جب کہ اس کے ساتھ واقع ماموجو میں دو درجن افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حکام کی جانب سے سونامی کی وارننگ تو جاری نہیں کی گئی۔ البتہ میٹرولوجی اینڈ جیوفزکس ایجنسی کی سربراہ دویکوریتا کرناواتی نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ زلزلے کے بعد اب تک 26 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ تاہم اگر ایک اور شدید زلزلہ آیا تو سونامی کا بھی خدشہ ہے۔

بالی کے امام مسجد کی ویڈیو وائرل
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:00 0:00

مغربی سولاویسی کی حکومت کے ترجمان ظفر الدین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ مواصلات کی بحالی، تباہ حال پلوں کی مرمت اور متاثرہ افراد کو خیمے، خوراک اور ادویات پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔

انڈونیشیا میں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر سے واضح ہو رہا ہے کہ شہری اپنی سواریوں پر بلند مقامات کی جانب جا رہے ہیں۔ بعض مقامات پر شہری ہاتھوں سے ملبہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ممکنہ طور پر اس ملبے تلے افراد موجود ہوں گے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں زلزلے اکثر آتے رہتے ہیں جس کے باعث عوام کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سولاویسی میں 2018 میں بھی 6.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد سونامی سے پالو شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا اور یہاں ہزاروں افراد ہلاک بھی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ 2004 میں انڈونیشیا کا شمالی جزیرہ سماترا 9.1 شدت کے زلزلے کی زد میں آیا تھا۔ اس زلزلے کے بعد سونامی سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔ سونامی سے انڈونیشیا، سری لنکا، بھارت، تھائی لینڈ سمیت نو ممالک متاثر ہوئے تھے اور مجموعی طور پر دو لاکھ 30 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG