رسائی کے لنکس

امریکی انتخابات: ٹرمپ اور ہیرس میں مباحثے کا فیصلہ نہیں ہوا مگر ایک دوسرے پر تنقید جاری ہے


ممکنہ ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ، فائل فوٹو
ممکنہ ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ، فائل فوٹو
  • میں ٹرمپ کے طرز کو جانتی ہوں، ہیرس
  • "بائیڈن محض "پلین شاٹ" ہیں، اور ہیرس بنیادی طور پر "نااہل" ، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ہیرس ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار بن کر اور والز کو اپنا رننگ میٹ بناکر خبروں میں نمایاں، ٹرمپ ووٹروں کی توجہ دوبارہ حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔
  • کاملا انٹرویو دینے سے انکار کرتی ہیں کیونکہ ان کی ٹیم کو احساس ہے کہ وہ سوالوں کے جواب دینے سے قاصر ہیں، ٹرمپ
  • دونوں انتخابی مہموں نے ریاست نارتھ کیرولائنا میں طوفان ڈیبی سے سیلاب آنے کی وجہ سے جمعرات کی ریلیاں منسوخ کر دیں۔

امریکی انتخابات میں2024 کی سخت مقابلے والی صدارتی مہم ڈیمو کریٹک کاملا ہیرس اورریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جاری ہے جو ہر روز ووٹروں کو ایک دوسرے کی مبینہ کوتاہیاں یاد دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جیسا کہ انہوں نے بدھ کو کیا، ہیریس ووٹروں کو یہ یاد دلانے میں اپنی مہم کی تقریروں کا ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کرتی ہیں کہ وہ کیلیفورنیا میں، جو کہ سب سے زیادہ آبادی والی امریکی ریاست ہے، طویل عرصے سے مقیم تھیں اور ریاستی پراسیکیوٹر تھیں، جس نے سزا یافتہ مجرموں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔ ہیرس یہ کہنا پسند کرتی ہیں کہ وہ ٹرمپ کے طرز کو جانتی ہیں، یہ باور کرواتے ہوئے کہ ٹرمپ ایک سزا یافتہ مجرم ہیں جو سول بزنس فراڈ اور ہتک عزت کے مقدمات میں لاکھوں ڈالر کے ہرجانے کے لیے بھی ذمہ دار پائے گئے ہیں۔

جمعرات کو اب ٹرمپ کی باری تھی کہ وہ ہیرس کو ہدف بنائیں۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ریپبلکن صدارتی امیدوار
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ریپبلکن صدارتی امیدوار

انہوں نے فلوریڈا میں سمندر کے کنارے مار-آ۔لاگو اسٹیٹ میں دوپہر کی ایک نیوز کانفرنس کا اعلان کیا - مہینوں میں ان کی یہ پہلی پریس کانفرنس تھی – اس سے ایک روز پہلے ان کے نائب صدر کےامیدوار، جے ڈی وینس نے ہیرس کے، 18 دنوں میں جب سے وہ ممکنہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار بنی ہیں، کوئی کھلی نیوز کانفرنس نہ کرنے یا کسی میڈیا آؤٹ لیٹ کو انٹرویو نہ دینے پر انہیں نشانہ بنایا۔ ۔

ہیرس نے ان صحافیوں کے ساتھ جو ان کی انتخابی مہم کے ساتھ ساتھ رہے ہیں، مختصرتبادلہ خیال کیا ہے لیکن سوال و جواب کے کسی مکمل سیشن میں شامل نہیں ہوئیں۔

امریکی انتخابات
ڈیمو کریٹک اور ریپبلکن ریلیاں
فلاڈلفیہ کے تاریخی شہر میں
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:43 0:00

ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دعویٰ کیا کہ کاملا انٹرویو دینے سے انکار کرتی ہیں کیونکہ ان کی ٹیم کو احساس ہے کہ وہ سوالوں کے جواب دینے سے قاصر ہیں، جیسا کہ بائیڈن سوالات کے جواب دینے کے قابل نہیں تھے، لیکن مختلف وجوہات کی بناء پر۔"

ٹرمپ نے ان کی پالیسیوں کو "تباہ کن" قرار دیتے ہوئے کہا ، "وہ محض "پلین شاٹ" ہیں، اور ہیرس بنیادی طور پر "نااہل" ۔

ایسے میں جب ہیریس نے 5 نومبر کے انتخابات میں ڈیموکریٹس کی علمبردار بن کر خبروں پر غلبہ حاصل کر لیا اور اس ہفتے اعلان کیا کہ منیسوٹا کے گورنر ٹم والز ان کے نائب صدر کے رننگ میٹ ہوں گے، ٹرمپ ووٹروں کی توجہ دوبارہ حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔

ہیرس والز ٹکٹ نے فوری طور پر سیاسی لحاظ سے سخت مقابلے کی ریاستوں کے دورے کا آغاز کیا جو اس بات کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی کہ اگلے سال جنوری سے شروع ہونے والی چار سالہ مدت کے لیے وائٹ ہاؤس کا کنٹرول کون سنبھالے گا۔ ٹرمپ اس ہفتے فلوریڈا میں مقیم رہے تاکہ انتخابی مہم کے لیے مزید فنڈز اکٹھے کر سکیں۔

امریکی انتخابات
ہیرس کی خارجہ پالیسی
ٹرمپ کی تنقید
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:35 0:00

دونوں انتخابی مہموں نے مڈ اٹلانٹک ریاست نارتھ کیرولائنا میں طوفان ڈیبی کی وجہ سے، جس نے پورے علاقے کو لپیٹ میں لیا اور جس سے کچھ قصبے اور شہر سیلاب کی زد میں آ گئے، جمعرات کی ریلیوں کو منسوخ کر دیا۔ دونوں مہمیں جمعہ کی شام کو ہونے والے پروگراموں کے لیے امریکہ کے مغربی علاقے میں جا رہی ہیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ٹرمپ اور ہیرس آمنے سامنے مباحثہ کریں گے یا نہیں۔

ٹرمپ نے بائیڈن کے انتخابی دوڑ سے دستبردار ہونے سے پہلے 10 ستمبر کو اے بی سی نیوز پر صدر بائیڈن سے ڈیبیٹ کرنے پر اتفاق کیا تھا اور ہیریس نے کہا تھاکہ وہ ٹرمپ کے ساتھ اس تاریخ کا احترام کریں گی۔

لیکن اس کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن کے دوبارہ انتخاب نہ لڑنے کے فیصلے کے بعد انہوں نے اس معاہدے کو "ختم" کر دیا ہے ۔ سابق صدر نے کہا کہ وہ 4 ستمبر کو فاکس نیوز پر ہیرس سے بحث کرنے کے لیے تیار ہیں، جہاں قدامت پسند مبصرین کی بڑی تعداد چاہتی ہے کہ ٹرمپ الیکشن جیت جائیں۔

لیکن ہیرس نے فاکس نیوز پر ڈیبیٹ سے اتفاق نہیں کیا، اور کہا کہ وہ 10 ستمبر کو عارضی طور پر طے شدہ بحث میں ان کی شرکت کا خیرمقدم کریں گی۔

فورم

XS
SM
MD
LG