رسائی کے لنکس

ایچ آئی وی کے لئے اپنا ٹیسٹ کروائیں ، صدر اوباما کا امریکیوں پر زور


ایچ آئی وی کے لئے اپنا ٹیسٹ کروائیں ، صدر اوباما کا امریکیوں پر زور
ایچ آئی وی کے لئے اپنا ٹیسٹ کروائیں ، صدر اوباما کا امریکیوں پر زور

امریکہ میں ستائیس جون ایچ آئی وی کا معائنہ کرانے کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پیر کے روز اس موقع پر جاری ہونے والے ایک بیان میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو علم نہیں ہے کہ ہر پانچ میں سے ایک امریکی اس موذی ایچ آئی وی وائرس کا شکار ہے۔
ایچ آئی وی وہ وائرس ہے جس سے ایڈز ہوتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام ایچ آئی وی کے لئے اپنا طبی معائنہ کرائیں تاکہ اگر وہ اس مرض کا شکار ہیں تو ان کا علاج ہو سکے اور یہ مرض مزید نہ پھیلے ۔

انکا کہنا تھا کہ تیس سال قبل ایڈز یا ایچ آئی وی کا پہلامریض سامنے آیا تھا،اور اس وقت سے تقریباً چھ لاکھ امریکی اس مرض سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس وقت ایک لاکھ سے زیادہ امریکیوں اس مرض کا شکار ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق چونتیس ملین افراد میں ایچ آئی وی وائرس پایا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں گزشتہ تیس برس کے دوران اندازاً تیس ملین افراد ایڈز کے مرض سے ہلاک ہو چکے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG