ہفتے کو ایران کے جوہری پروگرام پر بین الاقوامی تعزیرات اٹھنے کے بعد، ایران تیل کی یومیہ پیداوار کو 20 فی صد تک بڑھائے گا۔
تیل کے معاون وزیر، رکن الدین جوادی نے کہا ہے کہ ایران اپنی موجودہ 20 لاکھ بیرل یومیہ پیداوار میں یومیہ 500000 بیرل کا اضافہ کرے گا۔
ایسے میں جب خام تیل کی قیمتیں ایک عشرے کے دوران اپنی کم ترین سطح پر ہیں، اور پیر کے روز 28 ڈالر فی بیرل ہیں، ایک بیان میں جوادی نے کہا ہے کہ اُن کے ملک کو پیداوار میں لازمی اضافہ کرنا چاہیئے۔
بقول اُن کے، ’اگر ایران نے اپنی تیل کی پیداوار میں اضافہ نہ کیا تو اُن کے ہمسائے چھ سے 12 ماہ تک تیل کی پیداوار بڑھا دیں گے، جس سے مارکیٹ میں ایران کا حصہ متاثر ہوگا‘۔