اسرائیلی فوج نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ اس نے حماس کے بم بنانے والے ایک اہم رکن کو ہلاک کردیا ہے جبکہ اس نے عسکریت پسند گروپ کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا کہ ان کی افواج غزہ شہر میں کارروائیاں کر رہی ہیں اور فلسطینی شہری ، علاقے کے شمالی حصے سے جنوب کی جانب بھاگ رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کےامور کے معاون دفتر کےاندازے کے مطابق منگل کو پندرہ ہزار لوگ غزہ شہر چھوڑ کر چلے گئے، جو کہ ایک روز قبل سے تین گنا زیادہ تعداد ہے۔
اقوام متحدہ نے جنوبی غزہ میں لوگوں کی گنجائش سے کہیں زیادہ بھیڑ کے خطرے سے خبر دار کیا ہے کیونکہ پناہ گاہیں نئے آنے والے لوگوں کو جگہ فراہم نہیں کر سکیں گی۔
عالمی ادارے کے مطابق غزہ کی تئیس لاکھ کی آبادی میں سے دو تہائی لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور انہیں حفظان صحت کے بگڑتے ہوئے حالات پانی اور ایندھن کی قلت کا سامنا ہے۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد مصر کے راستے پہنچائی جار رہی ہے۔ منگل کو اکیاسی مزید ٹرک غزہ داخل ہوئے۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں ہر روز پانچ سو امدادی ٹرک آیا کرتے تھے۔
فورم