رسائی کے لنکس

کراچی ،اورکزئی واقعات سی پیک منصوبے کے خلاف سازش ہیں، گورنر خیبر پختونخوا


ShahFarman
ShahFarman

صوبہ خیبر پختونخواکے گورنر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ کراچی ،اورکزئی واقعات سی پیک منصوبے کے خلاف سازش ہیں۔ دونوں واقعات کی کڑی ایک ہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو اورکزئی کلایا میں بم دھماکے کی جگہ کے دورے کے موقع پر کیا۔ کور کمانڈر پشاور مظہر شاہین اور آئی جی ایف سی راحت بھی ان کے ہمراہ تھے۔

گورنر شاہ فرمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور اورکزئی دونوں سانحات کی کڑی ایک ہے، انہوں نے کہا کہ یہ دونوں واقعات پاک چائنا اکنامک کاریڈور منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے ۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ان دونوں واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، ہمارے دشمن ہمیں ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

سابق قبائلی علاقے اورکزئی کے مرکزی انتظامی قصبے کلایا میں جمعے کی صبح ہونے والےایک بم دھماکے میں لگ بھگ 33 افراد ہلاک اور 47سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

کور کمانڈر مظہر شاہین پشاور نے بتایا کہ دھماکہ خود کش تھاجبکہ اس میں دس سے 12 کلو باردی مواد استعمال ہوا تھا۔

XS
SM
MD
LG